Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سری لنکا، زمین اورسمندرمیں جھڑپیں، ٧٠ سے زائد باغی ہلاک ،بنکر، پانچ کشتیاں تباہ

June 20th, 2007 by admin · No Comments;  

کولمبو(ایف اے آئی)سری لنکا میں سیکورٹی فورسز نے مختلف جھڑپوں کے دوران 70 سے زائدباغی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سری لنکن فوج کے مشرقی ضلع باٹی کالوواکے گاؤں میں جھڑپوں کے دوران ونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔فوج کے مطابق جھڑپوں میں 30تامل باغی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ باغیوں کے بنکر پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ان جھڑپوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔تامل باغیوں کی جانب سے فوری طور پر سرکاری دعوی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن بحریہ نے سمندر میں جھڑپ کے دوران چالیس سے زائد تامل باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سری لنکن بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ نما جافنا کے سمندری مقام پوائنٹ پیڈرو میں بیس سے زائد کشتیوں میں سوار تامل باغیوں نے بحریہ کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں لڑائی شروع ہوگئی جس کے دوران باغیوں کی پانچ کشتیاں تباہ اور چالیس باغی ہلاک کردیئے گئے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو