Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی شاتم رسول سلمان رشدی کو ’’سر‘‘ کا خطاب دیئے جانے کی شدید مذمت

June 21st, 2007 by Editor · No Comments;  

اسلام آباد ۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے شاتم رسول سلمان رشدی کو برطانوی حکومت کی جانب سے ’’سر‘‘ کا خطاب دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عالم اسلام کے جذبات کو براہ راست مجروح کرنے اور ان کے زخم ہرے کرنے کے مترادف ہے۔ برطانیہ رشدی سے خطاب واپس لے اور دشمنان رسول کی پشت پناہی کی پالیسی چھوڑ دے۔ جمعرات کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں وکلاء نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سلمان رشدی کے خلاف ایک باقاعدہ قرارداد مذمت منظور کی گئی جس میں برطانوی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ بدنام زمانہ گستاخ رسول کو سر کا خطاب دے کر مسلمانان عالم اور بالخصوص پاکستانی عوام اور وکلاء کے مذہبی جذبات اور احساسات کو پامال کرنے سے باز رہے۔ وکلاء نے اپنی تقاریر میں کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم سرکار دو عالمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ پورا عالم اسلام سلمان رشدی کی اسلام دشمن تحریروں اور آپ سے سر کا خطاب دیئے جانے پر سراپا احتجاج ہے۔ اجلاس سے بار کے صدر ہارون الرشید ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل سیّد محمد طیب ایڈووکیٹ، فضل الرحمن نیازی، چوہدری حسیب، نیاز اﷲ خان، چوہدری اشرف گجر، شعیب شاہین سمیت کئی دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو