غزہ (ایف اے آئی)فلسطین میں خانہ جنگی اور حماس حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اسرائیلی اور امریکی ادارے کام کرتے رہے ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں تعینات امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ ویروڈی سوٹو نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو ایک خفیہ دستاویز ارسال کی ہیں۔ دستاویز میں فلسطین میں حماس کو کچلنے اور اس کی حکومت ختم کرنے کے لیے بش انتظامیہ کے اہلکار صدر محمود عباس سے خفیہ ملاقاتیں اور ساز باز کا انکشاف کیا ہے۔ امریکہ خفیہ سرگرمیوں میں حماس حکومت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے پر زور دیا جاتا رہا ہے۔ فلسطین میں خانہ جنگی پھیل جائے لیکن حماس کو ہر صورت میں اقتدار سے الگ کرنا تھا۔ دستاویزی میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ریاض میں ہونے والے ’’میثاق مکہ‘‘ کے بعد امریکہ کو فلسطین کے حوالے سے سخت تشویش تھی تاہم امریکی حکام نے صدر محمود عباس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور ساتھ ہی انقلابی گروپ محمد دحلان کو عسکری امداد فراہم کی گئی تاکہ مطلوبہ مقاصد کو جلد از جلد حاصل کیا جاسکے۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.