Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

فوجیوں کے ہاتھوں دو مزید بے گناہ کشمیری شہید، سڑک کے حادثہ میں دو خواتین ہلاک

June 22nd, 2007 by Editor · No Comments;  

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ڈسٹرکٹ بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں دو بے گناہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے نواح میں نامعلوم مسلح افراد نے علی آباد سرائے کے مقام پر ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ ایک بھارتی فوجی مینڈھر میں بہادر کے مقام پر ایک حملے میں مارا گیا جبکہ فوج کا ایک مزدور کرگل کے علاقے گورتھک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ پلوامہ اورکشتواڑ سے بھارتی فوجیوں نے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء راجوری ڈسٹرکٹ کے مقام ڈیرہ گلی میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہرے کھڈ میں جاگری جس کے نتیجے میں دوخواتین ہلاک اور آٹھ دوسرے افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو