Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

پاکستان نیا ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے‘امریکی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں الزام

June 22nd, 2007 by admin · No Comments;  

واشنگٹن(ایف اے آئی )مغربی میڈیا میں ایک بار پھر پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ہزرہ nuclear-reactor.jpgسرائی شروع ہو گئی ہے اور ایک امریکی انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے سٹیلائٹ امیج حاصل کئے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نیا اٹیمی ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے اور اس ری ایکٹر کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا پلو ٹونیم تیار کیا جا سکے گا جبکہ بھارت بھی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافے کیلئے کام کر رہا ہے۔واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس فارانٹرنیشنل سیکورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تین جولائی کو حاصل کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کا تیسرا ری ایکٹر خوشاب میں تیزی سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ری ایکٹر کی تیاری اور دیگر ایٹمی سرگرمیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیار بنانے کیلئے پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اٹامک انرجی ایجنسی کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد اپنے انفراسٹرکچر کی توسیع کر رہا ہے۔پاکستان اعلانیہ ایٹمی طاقت ہے اور پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی پروگرام پر کام ملکی مفاد میں جاری ہے۔تا ہم انہوں نے اس رپورٹ پر تبصرے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کی تیاری میں کام کرنے والے اور اقوام متحدہ کے سابق معائنہ کا ر دیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے پاکستان نے کروز میزائلوں کیلئے لائٹر وار ہیڈ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہو۔رپورٹ کے مطابق بھارت بھی یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.