واشنگٹن(ایف اے آئی)امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے پنٹاگون کے ای میل نظام تک ہیکرز کی رسائی کے بعد پندرہ سو ای میل اکاؤنٹ آف لائن کر دیے ہیں۔محکمہ دفاع کے ترجمان کے مطابق جن اکاؤنٹس تک ہیکرز کی رسائی ہوئی ان میں کسی فوجی آپریشن سے متعلقہ خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں۔پنٹاگون حکام کے مطابق سینکڑوں ہیکر روزانہ ان کے کمپیوٹر نظام کو ہیک کرنے کی کوشش کر تے ہیں اور امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ’متعدد حفاظتی اقدامات‘ کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ’ اس ان کلاسفائیڈ ای میل نظام کے کچھ حصے ہیکنگ کی کارروائی کا پتہ چلنے کے بعدگزشتہ دوپہر کو آف لائن کر دییگئے گئے۔ اس سوال پر کہ کیا خود ان کا ای میل اکاؤنٹ بھی ہیک ہوا ہے، وزیرِ دفاع نے کہا’ میں ای میل نہیں کرتا‘۔ اس ہیکر حملے کی نوعیت کے بارے میں زیادہ تفصیل معلوم نہیں کی جا سکی ہے اور حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا ہیکرز ای میل پیغامات پڑھنے میں کامیاب ہو سکے یا نہیں۔تاہم پنٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے ’ممکن ہے کہ یہ حملہ تفریحی ہیکرز، خود ساختہ سائبر نگرانوں یا، مختلف نظریاتی ایجنڈے کے مالک گروپوں کی جانب سے کیا گیا ہو‘۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی