روس۔ ٩ ماہ میں بچہ پیدا کر نے والی عورت کے لئے نئے گھر کے انعام کا اعلان

ماسکو(ثناء نیوز) روس کے مرکزی صوبہ کے گورنر نے روس کے مرکزی ادارے کی شرح پیدائش میں اضافے کی مہم میں شریک ہو نے کے لئے ملازمین جوڑوں کے لئے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی عورت پورے 9 ماہ میں بچے کو جنم دے گی تو انعام کی حقدار قرار پائے گی اور اسے ایک نیا گھر انعام میں دیا جائے گا روس آبادی میں کمی کے رحجان کو کم کر نے کا خواہش مند ہے اس رحجان کی وجہ سے روس میں سالانہ 7لاکھ آبادی کم ہو رہی ہے اور ایڈز ،شراب نوشی اور خود کشیوں میں اضافہ کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے اولی نووسک ریجن جو کہ لینن کی جائے پیدائش ہو نے کی وجہ سے مشہور ہے ، میں تین سالوں سے زیادہ بچے کر نے کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں ایک دن جوڑوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے دنیا میں آبادی کم کر نے کیلئے مہمات چلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے آبادی میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اب دنیا کو معاشی ترقی میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہو رہا ہے ۔

Share

Leave a Reply