برسلز (ثناء نیوز) امریکی شرح سود میں کیم کے امکانات کے پیش نظر ڈالر کے مقابلے میں یورو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا یورپ میں ٹریڈنگ کے دوران یورو ایک اعشاریہ تین آٹھ سات نو ڈالرز کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا اس سے پہلے 24جولائی کو یورو ایک اعثاریہ تین آٹھ پانچ دو کی سطح پر بند ہوا تھا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی معیشت کے کم زور اعداد شمار اور کریڈٹ مارکیٹ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں کیم سے امکانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں ڈالر فروخت کرنے کا رجحان بڑھا رہا ہے جس سے یورو مضبوط ہو رہا ہے ۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment