حکومت ملکی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے اور لاقانونیت پھیل رہی ہے، نواز شریف کو ڈبے میں بند کر کے دوبارہ سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں ٹھگ دندناتے رہے ۔سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (ثناء نیوز)سول سوسائٹی کی تنظیموں پر مشتمل انسانی حقوق اتحاد نے کہا ہے کہ حکومت ملکی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے اور لاقانونیت پھیل رہی ہے ۔ نواز شریف کو ڈبے میں بند کر کے دوبارہ سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں ٹھگ دندناتے رہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی دو روز تک محاصرے میں رہا ۔ عورتوں کے سر قلم کیے جارہے ہیں اور خود کش حملے جاری ہیں ۔ جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پتن کے سرور باری ، ایچ آر سی پی کی نسرین اظہر ، بیداری کے سلیم ملک ، ایس پی او کے شہباز ملک ، روزن کے شہباز اور ایس ڈی پی آئی کے ایمل خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت وقت لوگوں کے حقوق غصب کررہی ہے اور دوسری طرف طالبان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ اور نا ن سٹیٹ ایکٹرز کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف حکومت کو آئین اور قانون کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے مطابق چلنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور ان سیاسی رہنماؤں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی تنازعات کے حل کے لئے غیر ملکی طاقتوں کو شامل کیا ہے ۔ اسے غیر ملکی حکمرانوں کو موقع ملا ہے کہ ہماری سالمیت کو نقصان پہنچا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف وردی اتار کر صدارتی انتخاب لڑیں

Share

Leave a Reply