Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سندھ ہائیکورٹ، پی آئی اے کو طیاروں کی خریداری میں ١ کروڑ ٥ لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں ملوث ملزم سائرس مینوالا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

September 13th, 2007 by admin · No Comments;  

کراچی(ثناء نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس رحمت حسین جعفری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی آئی اے کو طیاروں کی خریداری میں 1کروڑ5لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں ملوث ملزم سائرس مینوالا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے ریفرنس میں ملوث ایک اور ملزم رشید حسن کی عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دائر درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق سابق ڈائریکٹر پلاننگ پی آئی اے رشید حسن نے سائرس مینوالانے ملزم پرویز حسین کے ساتھ مل کر 1999ء سے لے کر 2002ء تک کیتھے پیسیفک ایئر ویز سے پی آئی اے کے بیڑے کے لئے چھ B747-300 طیارے خریدے جن سے سرکاری خزانے کو1کروڑ5لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا۔ بعد ازاں سائرس مینوالا دبئی منتقل ہو گئے تھے۔ 15 اگست 2007ء کو قائداعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے ملزم سائرس مینوالا کو گرفتار کیا گیاتھا

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.