صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کی آئینی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کا نو رکنی بینچ کرے گا

اسلام آباد(ثناء نیوز) صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کی آئینی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کا نو رکنی بینچ کرے گا اس بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری شامل نہیں ہیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کے سربراہ قاضی حسین احمد کی آئینی درخواست کی جسٹس رانا بھگوان داس کی سربراہی میں 9رکنی بینچ 17 ستمبر کو سماعت کرے گا جماعت اسلامی کے آئینی درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی ہے کہ جنرل پرویز مشرف وردی میں صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے اس کے علاوہ وہ وردی کے بغیر بھی صدارتی الیکشن کے لئے اہلیت پوری نہیں کرتے انہیں صدارتی انتخاب کے لئے نااہل قرار دیا جائے ۔واضح رہے کہ اگلے ہفتے سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لئے 9رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے یہ بینچ پیر سے مقدمات کی سماعت کے لئے قائم کیا گیا ہے ان مقدمات میں جماعت اسلامی کی آئینی درخواست بھی شامل ہے

Share

Leave a Reply