کراچی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی کو ان کے تین ساتھیوں سمیت ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ منگل کے روز چاروں وکلا رہنماؤں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ساؤتھ اورنگزیب عالمگیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے ۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ جاتے ہوئے پولیس نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی ، جاوید ایڈووکیٹ،اعجاز خٹک اور عبدالجبار ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ان افراد کوہفتے کے روز سٹی کورٹ کے باہر پولیس پر حملے اور دیگر الزامات کے تحت مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.