Monthly Archives: October, 2007

سپریم کورٹ کا لال مسجد کو کل بدھ سے نمازیوں کیلئے کھولنے اور جامعہ حفصہ کی جگہ مدرسہ تعمیر کرنے کا حکم

مولانا عبدالغفار عارضی امام اورعامر صدیق لا ل مسجد کے نائب امام ہوں گے توہین قرآن کے مرتکب افراد کیخلاف فوجداری ، آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے افراد کا الگ الگ اور شہادتیں ضائع کرنے والوں کیخلا ف مقدمات درج کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، متاثرین لال مسجد کو دیت کی رقم [...]

Share

٦ اکتوبر تک سرحد اسمبلی تحلیل ہو چکی ہوگی،لیاقت بلوچ

اسلام آباد۔ متحدہ مجلس عمل کے رہنما ء لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چھ اکتوبر تک سرحد اسمبلی تحلیل ہو چکی ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ صدر مشرف کے پاس صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا۔انہوں نے سپریم کورٹ [...]

Share

سندھ اسمبلی میں ایم ایم اے کے ٧ ارکان مستعفی

کر اچی۔ سندھ اسمبلی میں بھی اے پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفے جمع کرادیئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اے پی ڈی ایم میں شامل ایم ایم اے کے 7 اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر سید مظفر حسین شاہ کو پیش کردیے۔ اسپیکر سید مظفر حسین شاہ کی جانب [...]

Share

پنجاب اسمبلی کے ٤٦ ارکان نے بھی اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادئیے

لاہور۔پنجاب اسمبلی کے 46ارکان نے بھی گذشتہ روز اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادئیے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر رانا ثناء اللہ نے اپنی پارٹی کے 32 اور (ق) لیگ کے 6ارکان کے استعفوں سمیت 38استعفے جبکہ ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر چوہدری اصغر نے 8استعفے جمع کرائے ہیں۔ (ق) لیگ [...]

Share

پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے، امریکی جریدہ کی رپورٹ

اسلام آباد۔پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے ،پاکستان میں 7فیصد گروتھ ریٹ اورسٹاک مارکیٹ میں800فیصداضافہ کی وجہ سے آئی ٹی انڈسٹری مستحکم ہوئی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری میںاضافے کا باعث بنے گا،امریکی جریدے سان جوزمرکری نیوز کے مطابق آئی ٹی سے متعلقہ بزنس کیلئے بین الاقوامی آئی ٹی [...]

Share

محمد یوسف کو کراچی کے بعد لاہور ٹیسٹ سے بھی باہر رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ محمد یوسف کو کراچی کے بعد لاہور ٹیسٹ سے بھی باہر رکھنے کا فیصلہ ، فٹنس ٹیسٹ کو بنیاد بنایا جائے گا ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف کی لاہور ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔کیوں کہ لاہور ٹیسٹ رمضان کے آخری عشرے کے دوران کھیلا جائے گا۔یوسف اس دوران میچ [...]

Share

میچ نہ کھیلنے کا آئی سی ایل کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں‘ محمد یوسف

اسلام آباد ۔سپر سٹار کرکٹرمحمد یوسف کا کہناہے کہ میچ نہ کھیلنے کا آئی سی ایل کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ میچ سے قبل سلیکٹرز نے مجھ سے فٹنس کے بارے میں دریافت نہیں کیا تھا۔دو ماہ سے بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ میری فٹنس میچ کے لئے [...]

Share

محمد یوسف کی جنوبی افریقہ کے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عدم شرکت‘ پی سی بی نے چپ سادھ لی

اسلام آباد ۔ محمد یوسف کی جنوبی افریقہ کے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عدم شرکت ،آئی سی ایل معاہدہ یا پر فٹنس مسائل ، پاکستان کر کٹ بورڈ نے چپ سادھ لی ۔پاکستان کرکٹ ہمیشہ معمے میں گھری رہی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل اسٹار بیٹسمین محمد یوسف کا پ٘راسرار [...]

Share

پاک فوج میں اعلیٰ پیمانے پر ترقیاں و تقرریاں‘ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق کیانی وائس چیف آف سٹاف مقرر و چیف آف آرمی سٹاف نامزد

راولپنڈی ۔ پاک فوج میں اعلیٰ پیمانے پر ترقیاں و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل اشفاق کیانی اور لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف مقرر اور چیف آف آرمی سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ [...]

Share

ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن نے عالمی رینکنگ جاری کردی‘جسٹن ہینن آرڈین بدستور سرفہرست

پیرس۔ ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن نے عالمی ٹینس کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق جسٹن ہینن آرڈین بدستور سرفہرست ہیں انہوں نے یہ پوزیشن 5200 پوائنٹس کے ساتھ برقرار رکھی ہے جبکہ روس کی سوتیلانا کوزنٹسوا کی رینکنگ دوسری جلینا جانکوک کی تیسری ماریا شراپوا کی چوتھی اینا آئیونوک کی پانچویں اینا چکوتیازے کی [...]

Share