Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries from November 9th, 2007

بینظیر بھٹو کو٣٠ دن کیلئے نظر بند کردیا گیا۔اپ ڈیٹ

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 30 دن کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے ملک میں امن و امان کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو تیس دن کیلئے ان کے گھر پر نظر بند کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اکبر حیات نے تیس دن کیلئے بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے احکامات ان کے حوالے کئے تاہم بینظیر بھٹو نے نظر بندی کے احکامات لینے سے انکار کردیا جس دوران انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ اس دوران بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Tags:

حکومت نے پرامن کارکنوں کو گرفتار کر کے ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے، بینظیر بھٹو

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

صدر مشرف وردی اتار دیں، ملک میں فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، ملک بچانے کیلئے وطن واپس آئی ہوں، ہمیں متحد ہو کر قائد کے پاکستان کو بچانا ہو گا، عوام ضمیر کی آواز بر باہر نکلیں، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں عراق جیسی صورتحال پیدا ہو، حکومت ہمیں خودکش حملوں کی خبریں سنانے کی بجائے انہیں گرفتار کرے، پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن کا میڈیا سے خطاب

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور سیاسی رہنماؤں و پرامن کارکنوں کو گرفتار کر کے ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے، پیپلز پارٹی کے 5 ہزار سے زائد رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں عراق جیسی صورتحال پیدا ہو جائے، ملک بچانے کیلئے وطن واپس آئی ہوں، ہمیں متحد ہر کر قائد کے پاکستان کو بچانا ہو گا، عوام ضمیر کی آواز پر باہر نکلیں، صدر مشرف فوری طور پر وردی اتار دیں اور فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، حکومت خودکش حملوں کی خبریں ہمیں سنانے کی بجائے انہیں گرفتار کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں زرداری ہاؤس کے باہر میگا فون کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ ہمارے پانچ ہزار سے زائد رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔ پرامن کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ اور اس سے ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے یسا لگ رہا ہے کہ پورے ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ قبائلی علاقوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ پہلے وزیرستان میں حالات خراب کئے گئے اب سوات میں حالات خراب ہوچکے ہیں۔ ہمارے فوجی جہاں جاتے ہیں ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں میں دوسرا بڑا ملک ہے اگر پاکستان کمزور ہوتا ہے تو عالم اسلام کمزور ہوجائے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار اصول ہیں۔ نمبر ایک اسلام ہمارا دین ہے۔ دو جمہوریت ہماری سیاست ہے‘ مساوات محمدیؐ اور چار عوام کی طاقت۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں حکومت مجھے ڈراتی ہے کہ خودکش حملہ ہوگا مجھے بتانے کے بجائے حکومت ان خودکش بمباروں کو پکڑے جن کے بارے میں وہ خبریں سنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب سی بات ہے کہ ایجنسیوں کو معلوم ہے کہ خودکش حملہ آور کون ہیں اور وہ اس وقت کہاں ہیں مگر ان کو نہیں پکڑا جارہا۔ بینظیر بھٹو نے ایک بار پھر صدر مشرف سے کہا کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے فوری طور پر وردی اتاردیں اور فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انتہاپسند اسلام آباد میں کارروائیاں کریں۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے وطن واپس آئی ہیں اور ہمیں متحد ہو کر قائد کے پاکستان کو بچانا ہو گا۔ بینظیر بھٹو نے کہاکہ خودکش حملہ آور بزدل ہیں اور کوئی مسلمان عورت پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنرل مشرف سے ملک بچانے کیلئے مذاکرات کئے اور ہم عوام کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں عراق جیسی صورتحال پیدا ہو جائے۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ضمیر کی آواز پر باہر نکلیں۔

Tags:

بینظیر بھٹو کا نظر بندی کے احکامات ماننے سے انکار

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے نظر بندی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کی صبح سے ہی پولیس نے ایف ایٹ ٹو میں واقع زرداری ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا اور بینظیر بھٹو کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا تاہم وہ لیاقت باغ پہنچنے کیلئے زرداری ہاؤس کے عقبی دروازے سے باہر آئیں اس موقع پر پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تاہم بینظیر بھٹو نے میگا فون پر پولیس سے کہا کہ ان کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کوئی اختلافات نہیں لہذا انہیں نہ روکا جائے جبکہ اس دوران اے سی مجسٹریٹ رانا اکبر حیات دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ان کی نظر بندی کے تحریری احکامات لے کر آئے تاہم انہوں نے وہ احکامات لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ ان احکامات کو نہیں مانتیں بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بینظیر بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے گھر کے تمام راستے بلاک کردیئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بینظیر بھٹو کی رہائش گاہ کے باہر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جنہوں نے گھر کو مکمل محاصرے میں لئے رکھا جبکہ پشاور میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ پولیس نے ان کا جلسہ رکوانے کے لئے پانچ ہزار کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بینظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ خودکش حملہ آور راولپنڈی میں داخل ہوگئے ہیں تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کا جواب دے کہ جب انہیں یہ پتہ چل جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور شہر میں داخل ہوگئے ہیں تو وہ پھر انہیں گرفتار کیوں نہیں کرتی جبکہ تقریباً چار بجے کے قریب بینظیر بھٹو نے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور انہوں نے کارکنوں سے میگا فون کے ذریعے خطاب کیا۔

Tags:

پشاور میں وفاقی کے گھرخودکش حملہ‘ ٤ جاں بحق‘ ٥ زخمی

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

پشاور۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلم لیگ صوبہ سرحد کے صدر اور وفاقی وزیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام کے گھر میں خودکش حملے سے چار افراد جاں بحق اور ان کے بڑے بھائی سابق ایم پی اے پیر محمد خان سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تاہم امیر مقام محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز ایک خودکش بمبار حیات آباد کے علاقے میں مسم لیگ صوبہ سرحد کے صدر اور وفاقی وزیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ میں گھس گیا جہاں اس نے سکیورٹی اہلکاروں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جن میں امیر مقام کے بڑے بھائی اور سابق ایم پی اے پیر محمد خان بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ وہ حملے کے وقت گھر میں موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ان کی سکیورٹی معمول کے مطابق تھی اور کوئی غیر معمولی سکیورٹی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ میں نے نقل و حرکت معمول کے مطابق رکھی ہوئی تھی امیر مقام نے بتایا کہ وہ گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایک حملہ آور آیا جس نے وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ امیر مقام نے بتایا کہ دھماکے میں ان کے بڑے بھائی بھی زخمی ہوئے ہیں امیر مقام نے بتایا کہ وہ اور دیگر اہل خانہ محفوط رہے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور انہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کردیں جبکہ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خودکش حملہ آور جب رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو محافظ نے گیٹ کھولا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کردی جس نے خود کو وہاں اڑا دیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شامل ہے جبکہ امیر مقام کے قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ رہائش گاہ پر امیر مقام کی ناظمین اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ میٹنگ ہورہی تھی کہ اس دوران حملہ آور نے وہاں آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Tags:

برطانوی اور امریکی ٹی وی چینل کی نشریات ایک مرتبہ پھر بند

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ۔ ملک بھرمیں امریکی اور برطانوی چینل کی نشریات کو آج جمعہ کے روز ایک دفعہ پھر بند کردیاگیا۔ تفصیلات کیمطابق حکام نے ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد کیبل اپریٹرز کو ہدایت کی نجی نیوز چینل سمیت تمام نیوزچینلز کو بند کر دیا جائے لیکن مشرف کی طرف سے 15فروری عام انتخابات کے اعلان کے دوران بی بی سی اور سی این این کی نشریات کو بحال کردیا جبکہ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر جب بینظیر بھٹو کی راولپنڈی میں جلسہ عام کے موقع پر اس کی نظر بندی پنڈی کے سیل ہونے کی خبر چلائی تو حکام نے دوبارہ دونوں بین الاقوامی نیوز چینلز کو بند کردیا۔

Tags:

سخاکوٹ میں اے پی ڈی ایم کا احتجاجی مظاہرہ

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

درگئی۔تحصیل درگئی سخاکوٹ میں اے پی ڈی ایم کا زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ جماعت اسلامی و شباب ملی کے کارکنان کا مالاکنڈ لیویز کیساتھ الجھ پڑے ‘ مالاکنڈ لیویز کی بھاری نفری تعینات‘ مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار میجر مکرم خان کی جانب سے جماعت اسلامی ، پی ایم اایل (ن)، اے این پی ، جے یو آئی ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاریوں کی کوشش۔ سخت چیکنک کے باوجود سیاسی پارٹویوں کے ورکرز سخاکوٹ میں احتجاجی ریلی میں پہنچ گئے۔ صدر مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے عدلیہ، میڈیا اور عوام کو یرغمال بنایا ہے۔ آئین کی بحالی، عدلیہ کی آزادی، اور مشرف کی آمریت کے خاتمے تک سیاسی جنگ جاری رہے گی۔ اے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی پارٹیوں کے قائدین رضوان للہ، نیک عمل خان ، حاجی ایصال خان ، محمد آمین، محمد طاہراور حمید خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب ۔ تحصیل درگئی میں اے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی قائیدین اور ورکرز نے مالاکنڈ لیویز کے رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے لئے سخت چیکنگ کو توڑتے ہوئے کے سخاکوٹ بازار کے مین چوک میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی ریلی نکالی۔جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ(ن)، جمعیت علماء اسلام (ف)، پی نیپ، اور تحریک انصاف کے کارکنان خفیہ طور پر سخاکوٹ بازار پہنچ کر احتجاج کرنے لگے ۔مظاہرین نے سخاکوٹ بازار میں ٹریفک جام کرکے احتجاجی ریلی نکالی اور مالاکنڈ شاہراہ کو ایک گھنٹہ کیلئے بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ بعد میںملاکنڈ لیویز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار میجر مکرم خان بھی اس موقع پر پہنچ گئے اس موقع پراحتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضوان للہ، حاجی ایصال خان ، نیک عمل خان ، ایم ایم اے کے سابقہ امیدوار محمد آمین ، حمید خان،، مشتاق احمد ایڈوکیت اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ایم اے کے رہنماء اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے مرکزی جائنٹ سکرٹری سنیٹر صاحبزادہ خالد جان کو مالاکنڈ لیویز نے حراست میں لے لیا مگر مظاہرین کے زبردست مزاحمت کے باعث مالاکنڈ لیویز کو انہیں چھوڑنا پڑا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنرل مشرف نے ملک کے عدلیہ، میڈیا ، آئین پر وار کرکے ایمرجنسی کے آڑ میں مارشل لاء لگادیا ہے اور عدلیہ کے ججوں کو ہٹانا ،آئین معطل کرنا ،سیاسی قائدین اور وکلاء وک حراست میں لینے کی سخت الفاظ میںمذمت کرکے جمہوریت کی بحالی تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سیاسی ققائیدین گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین بحال کرکے ایمرجنسی فوری طور پر ختم کی جائے اور آزادانہ الیکشن کے ذریعے حکومت سیاسی قیادت کے حوالے کی جائے اور جنرل مشرف فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں۔

Tags:

سوات میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ‘ ٢ اہلکار جاں بحق‘ ٥ زخمی

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

سوات ۔ سوات میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ دو اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل وحید ارشد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کے روز سوات میں کبل روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

Tags:

ایمرجنسی اور پی سی او کے بعد سپریم کورٹ کو صدر مشرف اہلیت کیس کی سماعت نئے سرے سے کرنا ہوگی‘ اٹارنی جنرل

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور پی سی او کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیت کیس کی سماعت سپریم کورٹ کو نئے سرے سے کرنا ہوگی تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان صدارتی انتخاب کے جیتنے والے امیدوار کا اعلان اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک سپریم کورٹ صدر جنرل پرویز مشرف اہلیت کیس کا فیصلہ نہیں کردیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کیس کی سماعت کے دوران چار جسٹس صاحبان پہلے بھی موجود تھے اب بھی موجود ہیں اس لئے وہ تو نئے بینچ میں شامل ہوں گے تاہم لارجر بینچ میں شامل کئے جانے والے نئے ججوں کو چونکہ مذکورہ کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں پہلے سے جاری سماعت کے بارے میں کوئی علم ہے اس لئے انہیں اس کیس کی سماعت نئے سرے سے کرنا ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلاء کو دلائل دینے کے لئے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

Tags:

پولیس نے کئی رہنماؤں سمیت سینکڑوں ارکان گرفتار کرلئے‘ تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ پیپلز پارٹی کا دعویٰ

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کئی اہم رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ڈاکٹر نیلم اعوان‘ ڈاکٹر زبیدہ‘ ڈاکٹر زہرہ افتخار‘ شگفتہ جمالی اور دیگر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کو پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں زرداری ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا اور بینظیر بھٹو کو باہر نہیں نکلنے دیاگیا جبکہ بینظیر کی نظر بندی کی خبر سن کر تمام رہنما و جیالے زرداری ہاؤس کے باہر پہنچ گئے جہاں سے پولیس نے انہیں گرفتار کرنا شروع کردیا پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پولیس نے پی پی کی رہنما فریحہ رزاق‘ شگفتہ جمالی‘ ثمینہ خان‘ نسرین چانڈیو‘ مہرین بزنجو‘ علی شنواری‘ ڈاکٹر نیلم اعوان ‘ ڈاکٹر زبیدہ ملک‘ ڈاکٹر زبیرہ افتخار‘ قمر شاہ‘ این رضوی‘ شیخ اظہر‘ سردار ثاقب‘ مقبول حسین‘ ثمینہ خالد‘ یاسمین رحمن‘ فرزانہ رضوی ‘ نشاط ایم پی اے شفقت محمود عباسی ایڈووکیٹ‘ مرتضیٰ ستی سمیت سینکڑوں رہنماؤں و کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو مبینہ طور پر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور انہیں گاڑیوں میں ڈالا گیا۔ جبکہ پولیس نے پی پی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ انہیں واپس کردیا گیا۔

Tags:

افغانستان میں نیٹو افواج کا ضلع گلستان کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

November 9th, 2007 · No Comments · پاکستان

کابل۔ افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے مغربی ضلع گلستان کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا ہے۔جنوبی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں ضلعی سربراہ ہلاک ہو گئے۔صوبہ فرح کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ نیٹو اور افغان فورسز نے ضلع گلستان کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ ضلع کے اطراف لڑائی جاری ہے۔طالبان نے گذشتہ ہفتے ضلع پر قبضہ کر لیا تھا۔جنوبی صوبہ زابل میں مشتبہ طالبان نے فائرنگ کر کے ضلع شاہ جوئز کے سربراہ اور ان کے دو محافظوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔اتحادی فوج نے صوبہ ہلمند کے ضلع سرخ نہر میں جھڑپوں میں کئی طالبان ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Tags: