Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سپریم کورٹ میں ٤ نئے جج تعینات‘ پی سی او کے تحت حلف اٹھالیا

November 6th, 2007 by admin · No Comments;  

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن‘ جسٹس محمد قائم جان خان‘ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد موسیٰ لغاری اور شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز یوسف کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چار نئے ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھالیا ہے اب سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے‘ حلف کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی‘ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے چاروں ججوں نے حلف لیا‘ جسٹس اعجاز الحسن‘ جسٹس محمد قائم جان خان‘ جسٹس موسیٰ کے لغاری اور سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس یوسف اعجاز نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے منگل کے روز حلف اٹھایا ان سے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے حلف لیا۔ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس محمد قائم جان کا تعلق پشاور ہائی کورٹ ‘ جسٹس موسیٰ لغاری کا تعلق سندھ ہائی کورٹ سے ہے جبکہ جسٹس اعجاز یوسف وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس ہیں حلف کی تقریب میں جسٹس محمد نواز عباسی‘ جسٹس فقیر محمد کھوکھر‘ جسٹس ایم جاوید بٹر‘ اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم‘ سید شریف الدین پیرزادہ‘ سیکرٹری قانون جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کے علاوہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الٰہی نے شرکت کی۔ قائم مقام رجسٹرار سپریم کورٹ سارہ سعید نے حلف کی تقریب کا اہتمام کیا۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے چار نئے ججوں کی مستقل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اب اس طرح سے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.