بینظیر بھٹو کو٣٠ دن کیلئے نظر بند کردیا گیا۔اپ ڈیٹ

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 30 دن کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے ملک میں امن و امان کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو تیس دن کیلئے ان کے گھر پر نظر بند کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اکبر حیات نے تیس دن کیلئے بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے احکامات ان کے حوالے کئے تاہم بینظیر بھٹو نے نظر بندی کے احکامات لینے سے انکار کردیا جس دوران انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ اس دوران بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

Share

Leave a Reply