امریکی حکام نے احمد کو غیر قانونی تحویل میں رکھا ہے جس کا ثبوت عدالت میں اس کا ٹرائل ہے ، اہل خانہ
امریکی قانون کے مطابق بارہ سال سے کم عمر افراد کے خلاف کوئی کارروائی ممکن نہیں ہے
واشنگٹن ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساڑھے گیارہ سالہ بیٹے احمدصدیقی کا امریکی عدالت میں ان کیمرہ ٹرائل ہوا۔ ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ کے مطابق امریکی حکام نے احمد کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لے رکھا ہے ۔ جس کا ثبوت عدالت میں اس کا حالیہ ٹرائل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں بھی غیر قانونی طور حراست میں رکھا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ایک نجی ٹیلی ویژن پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جن میں امریکی حکام ڈاکٹر عافیہ کے بیٹے سے تفتیش کر رہے تھے ۔ احمد صدیقی کی عمر ساڑھے گیارہ سال ہے جبکہ امریکی قوانین کے مطابق بارہ سال سے کم عمر افراد کے خلاف کوئی کارروائی ممکن نہیں۔

































1 response so far ↓
1 rashid // Aug 23, 2008 at 1:55 am
docter afiya
ko kis na geraftar karwaya ha
Leave a Comment