Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

مسلم لیگ (ن ) کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد کل میاں نواز شریف کریں گے

August 24th, 2008 · No Comments;  3 months ago

٭۔ ۔ ۔ معاہدے مقدس ڈاکو منٹس ہیں جن پر عملدرآمد ہونا چاہیے پیپلز پارٹی کے اس پیغام کے بعد کہ ججوں کی بحالی کیلئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ڈرافٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی

٭۔ ۔ ۔ مسلم لیگ (ن) نے این آر او کی حمایت کی اور نہ ہی اس کے کسی کارکن نے این آر او کے تحت فائدہ ا ٹھایا جھوٹے مقدمات کا فیصلہ بھی آزاد عدلیہ میں ہونا چاہیئے ۔ احسن اقبال

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ڈرافٹ کمیٹی کی تیار کردہ قرار داد کے ذریعے جج بحال نہیں ہونے تو پھر اس اجلاس میں شرکت کرنا بے مقصد ہے ۔ہم جس طرح ٹائم کا ضیاع نہیں کر سکتے اگر آصف علی رداری پیر کو جج بحال نہیں کر سکتے یا وعدہ کے مطابق ججوں کو بدھ کے روز بحال کرنا ہے تو صدارتی الیکشن کے شیڈول کو دو چار روز آگے کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کل پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی سے واضح طور پر کہا تھا کہ صدارتی الیکشن کیلئے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے قبل پیر کے روز معزول ججوںکو بحال کیا جائے لیکن اس کے جواب میں آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا کے ذریعے پیغام دیا کہ معزول ججوں کی بحالی کیلئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا اور یہ کہ مسلم لیگ (ن) سے کئے گئے ججوں کی بحالی سے متعلق معاہدے آسمانی صحیفہ نہیں ہیں کہ انہیں توڑا نہ جا سکے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس کے بعد معزول ججوں کی بحالی کیلئے قرار داد تیار کرنے والی ڈرافٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں تھا اس لئے ہم نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ ہم محض وقت ضائع کرنے کیلئے ایسے اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت اعلان مری اور 7 اگست کو آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے ایک ایک حرف پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جنہیں توڑا نہیں جانا چاہیئے ۔ یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف گذشتہ روز آصف علی ز رداری پر واضح کردیا تھا کہ اگر صدارتی الیکشن اسی شیڈول کے تحت منعقد ہونے ہیں تو بدھ کی بجائے ججوں کو پیر کے روز بحال کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ صدارتی الیکشن سے پہلے اگر آئین میں کی گئی 17 ویں ترمیم ختم کردی گئی تو ملکی صدارت پر پیپلز پارٹی کا حق ہو گا اور اگر ایسا نہ ہوا تھا ایک غیر متنازعہ امیدوار کو صدر مملکت بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے اس معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کل مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہو گا جس کے بعد میاں نواز شریف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 12 اکتوبر 99ء کے بعد کبھی بھی آمریت کی حمایت نہیں کی اور اپنے اصولوں پر ثابت قدمی سے قائم رہے ۔ این آر او کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی کارکن نے این آر او کے تحت کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جھوٹے مقدمے بھی قائم کئے گئے ہوں تو ان کا علاج بھی آزاد عدلیہ کے ذریعے ان کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل مجلس عالمہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا مسلم لیگ (ن) کو صدارتی الیکشن کیلئے اپنا الگ سے امیدوار لانا چاہیئے کہ نہیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • اے این پی کو نواز شریف مردان سے نکال کر قومی سیاست میں لائے ‘ احسن اقبال (0)
  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • قومی اسمبلی میں نواز شریف پر تنقید ، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھڑپ ، تلخ جملوں کا تبادلہ (0)
  • پاکستانی علاقے میں امریکی میزائل حملے روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر دی جائے۔راجہ ظفر الحق (0)
  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی نہیں ہے۔مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر)صفدر (0)
  • حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • حکومت امریکی میزائل حملے رکوا نہیں سکتی تو پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد واپس لے لے ، احسن اقبال (0)
  • آئی آر او 2002 ء کی منسوخی کیلئے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ مسلم لیگ ن (0)
  • حکومت قبائلی علاقوں پر امریکی میزائل حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔ چوہدری نثار علی خان (1)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو