Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ہتھیار ڈالنے والوں کو بھی معافی نہیں ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی

August 21st, 2008 · No Comments;  3 months ago

سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری عمارتوں کو تباہ کرنے کے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو
پشاور۔ وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری عمارتوں کو تباہ کرنے کے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔ شدت پسندوں نے ہتھیار پھینک بھی د ئیے تو بھی انہیں عام معافی نہیں دی جائے گی ۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں مذاکرات میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت پر نہیں دوسرے فریق پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی فورسز پر حملے کیے جائیں ، اسکول اور سرکاری عمارتیںتباہ کی جائیں تو حکومت کسی بھی طرح سے خاموش نہیں رہ سکتیں اور اسی لیے فوج کو علاقے میں طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر شدت پسندوں نے ہتھیار پھینک بھی دئیے تو انہیں عام معافی نہیں دی جائے گی ۔ البتہ چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو معاف کیا جا سکتا ہے ، دیگر جرائم میں ملوث افراد کا فیصلہ عدالتیں کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب بھی عدم تشدد کے فلسفے پر قائم ہیںلیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورے صوبے کو طالبان کے حوالے کردیا جائے انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی طالبان موجود ہیں جنہوں نے علاقے کا امن تباہ کر رکھا ہے ۔ گورنر سرحد کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر اویس غنی بہترین گورنر ہیںا ورو ہ نہیں چاہتے کہ گورنر کو تبدیل کیا جائے ۔ نئے صدر کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرنا چاہیئے اور نیا صدر ایسا ہونا چاہیئے جو تمام صوبوں کے ساتھ انصاف کرے ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں (0)
  • باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی (0)
  • سوات، باجوڑ: عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپیں، خود کش حملہ، ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 افراد جاں بحق (1)
  • سوات : عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی (0)
  • باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 ازبک سمیت 9 شدت پسند ہلاک (0)
  • سوات ، مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، 4 زخمی (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو