Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

میاں نواز شریف سے کیے گئے معاہدے حدیث یا قرآن کے الفاظ نہیںجن میں تبدیلی نہ لائی جا سکتی ہو۔ ۔ ۔ آصف علی زرداری

August 23rd, 2008 · 3 Comments;  3 months ago

ججز کی بحالی کے لیے نہ الٹی گنتی میں یقین رکھتا ہوں نہ سیدھی اور نہ ہی کوئی ٹائم فریم دے سکتا ہوں

سیاسی مفاہمت میں کبھی پچاس فیصد کامیابی ہوتی ہے تو کبھی کچھ زیادہ تو بھی انہیں کامیاب مانا جاتا ہے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا برطانوی ریڈیو کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کے ساتھ ججوں کی بحالی اور دیگر امور پر ہونے والے معاہدوں کے متعلق کہا ہے کہ یہ کوئی قرآن کے الفاظ یا حدیث تو نہیں ہیں کہ ان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے ساتھ تبدیلی نہ لائی جاسکے۔ججز کی بحالی کے لیے نہ الٹی گنتی میں یقین رکھتا ہوں نہ سیدھی اور نہ ہی کوئی ٹائم فریم دے سکتا ہوں۔آصف علی زرداری نے ہفتہ کو برطانوی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں کوئی معاہدے نہیں ہوتے بلکہ مفاہمت ہوتی ہے۔ ان کے بقول سیاسی مفاہمت میں کبھی پچاس فیصد کامیابی ہوتی ہے تو کبھی کچھ زیادہ تو بھی انہیں کامیاب مانا جاتا ہے۔آصف علی زرداری نے ججوں کی بحالی اور اس سے متعلق ٹائم فریم کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ججز بحال ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ۔ ٹائم فریم پر انہوں نے کہا کہ نہ وہ الٹی گنتی میں یقین رکھتے ہیں نہ سیدھی گنتی میں اور نہ ہی کوئی ٹائم فریم دے سکتے ہیں۔صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی انتقام میں یقین نہیں رکھا۔ ان کے بقول ذوالفقار علی بھٹو نے یحییٰ خان کا مواخذہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے یحیٰ خان کا مواخذہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ پھر زیر حراست جنرل نیازی کا بھی مواخذا ہوتا اور شیخ مجیب تو بھارت سے کہہ رہے تھے کہ جنرل نیازی ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرنے والے نسیم حسن شاہ کو اقرار کے باوجود بینظیر بھٹو نے کچھ نہیں کیا۔ ’شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کہا کہ جمہوریت ہی بہتر انتقام ہوتی ہے۔آصف علی زرداری سے جب پوچھا کہ کیا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کا ساتھ چلنا اب مشکل نہیں رہا تو انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کافی عرصہ جمہوریت پسند قوتوں سے دور رہے ہیں۔ ’ہم اب بھی کوشش کریں گے کہ انہیں جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ ادھرہفتہ کے روز ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ججز کی بحالی پیر تک کردی جائے۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ان کی حمایت مشروط ہے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News |



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

3 responses so far ↓

  • 1 azhar // Aug 24, 2008 at 6:16 am

    zardari theik hye mare khayal ke mutabaq

  • 2 aamir qulbi // Aug 25, 2008 at 9:40 pm

    ya Allha please hmare mulke ke politetions ko neky ke hedayet farma jo mulk Allha ke nam par bana aj use ko Allha ke nemat samjh kar kha rahe hen magar ye bhool gaye hen ke ab ic par hamare mulk ke bachon ka haq heaplease reham karo

  • 3 ali // Aug 27, 2008 at 9:01 am

    sare itihad ko aktha chalna chaiye tha bilkul siyasi lougoo ke jo mouide hote hain wo badlte rehte hain jis mulak ki islami sisyasi jamaite phrti hain apne banaihe mohidoo se to agar jo siraf siyasi jamate apne mohidoo si hat jain to iss main kia qabahat hain. likin zardari ne ye khain kar ke mohaide qurano hadis nahi hain ki iss main tabdile lahi jain. ainda jo bee parte mohida kare woo quran o hadis ki half ki sath karin take zardari ainda ye alfaz na khain ki mohaide quran o hadis nahi jis main tabdeli na lahi ja sakhe

Leave a Comment

Englishاردو