Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

حکمران اتحاد ٹونے پر دلی صدمہ پہنچا۔ ۔ ۔ آصف علی زرداری

August 25th, 2008 · No Comments;  3 months ago

نواز شریف کٹھن وقت میں ہمارے ساتھ چلیں انہیں ہماری طرف سے کوئی دکھ پہنچا ہے تو ہم ان سے معافی چاہتے ہیں

ججز ضرور بحال ہوں گے ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں ۔ ۔ ۔ ججز کی بحالی کے معاہدے سے انحراف نہیں کیا

اگر مجھے کچھ ہوا تو بلال بھٹو زرداری فوری طور پر چیئرمین شپ سنبھال سکتا ہے

پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی امیدواراور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اتحاد سے ن لیگ کی علیحدگی پر دلی صدمہ پہنچا ہے اب بھی کوشش ہے کہ نواز شریف ہمارے ساتھ چلیں نواز شریف کو ہماری طرف سے کوئی دکھ پہنچا ہے تو ہم ان سے معافی چاہتے ہیں انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ن کے اتحاد سے علیحدہ ہونے کے اعلان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تمام ججز جلد بحال ہوں گے ججز کی بحالی کے معاہدے سے انحراف نہیں کیا اب بھی خواہش ہے کہ نواز شریف ہمارے ساتھ چلیں افسوس ہے کہ وہ کٹھن وقت میں ہمارا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کا ہمیں انتہائی دکھ ہے ججز کی بحالی کیلئے مشکل آن پڑی ہے ججز کو بحال کرتے ہیں تو بہت سی جماعتیں ہمارا ساتھ چھوڑجائیں گی تاہم پھر بھی ہم اپنا عہدضرور نبھائیں گے انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں نواز شریف ہمارا ساتھ چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں جمہوریت اور پاکستان کی خاطر ہمارے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے مل کر وقت کے آمر کو شکست دی انہوں نے کہاکہ صدر کو گھر بھجوانے میں اندرونی اور بیرونی دوستوں نے مدد کی ان میں نواز شریف سرفہرست ہیں میں ان کی قدر کرتا ہوں۔آصف علی زرداری نے کہاکہ طالبان کا پاکستان میں کوئی دفتر ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی طالبان کے کراچی میں کسی آفس کا علم نہیں انہوں نے کہاکہ جسٹس افتخار چوہدری کو نا پسند نہیں کرتا ججز بحال کرتا تو ایم کیو ایم اور اے این پی سے ہاتھ دھو بیٹھتا پی پی پی کے سربراہ نے مزید کہاکہ پاکستان کے کسی حصے کا طالبان کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ نہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے پر اُمید ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو بلال بھٹو زرداری فوری طور پر چیئرمین شپ سنبھال سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بلاول کی اچھی تربیت ہو رہی ہے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News |



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو