سوائس عدالت میں مقدمہ کے دوران پیش کردہ طبی رپورٹس میں انہیں شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار قرار دیاگیا تھا
شریک چیئرمین مکمل فٹ اور تندرست ہیں ، ڈاکٹروں نے انہیں پارٹی امور چلانے کا اہل قرار دیا ہے
۔’’ فنانشنل ٹائمز ‘‘ کی ماہرین نفسیات اورہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے حوالے سے رپورٹ
لندن ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین اور صدارتی امیدوار آصف زرادری کے ذہنی توازن پر شکوک و شبہات کااظہار کیا جارہاہے کیونکہ سوائس عدالت میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے دوران ان کے ڈاکٹروں کی طرف سے پیش کئے گئے عدالتی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ حالیہ گزشتہ سال سے شدید نفسیاتی دباو کاشکا رہے ہیں گزشتہ روز سوئس حکومت نے آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کر کے ضبط کی گئی رقم جنیوا حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے دریں اثناء برطانیہ کے لیے پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری مکمل فٹ اور تندرست ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں پارٹی امور چلانے کے لیے اہل قرار دیاہے ۔ برطانوی اخبار ’’ فنانشنل ٹائمز ‘‘ کے مطابق یہ بات آصف علی زرداری کے ڈاکٹروں کی طرف سے عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات میں کہی گئی ہے ۔ دو سال سے زائد عرصے پر مشتمل میڈیکل رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کی تشخیص میں یہ بات سامنے آئے تھی کہ وہ پاگل پن ، شدید ذہنی دباؤ اور کوفت کاشکار ہیں۔ آصف زرداری جو گزشتہ بیس سالوں کے دوران کرپشن کے الزامات میں 11 سال جیل میں رہے صدر پرویز مشرف کو ہٹانے میں کامیاب ہوئے اخبار کے مطابق ان میڈیکل رپورٹس پر تبصرہ کرنے کے لیے آصف زرداری سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم برطانیہ کے لیے پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ان کی طرف سے کہا کہ آصف زرداری اب مکمل فٹ اور صحت مند ہیں نیویارک میں مقیم ماہر نفسیات فلپ سلٹائل کی طرف سے فنانشنل ٹائمز کو بھیجے گئے عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ قید سے رہائی کے بعد مارچ 2007 میں آصف زرداری کی تشخیص کی گئی جس میں ان کی یادداشت اور ذہنی مسائل کے علاوہ جذباتی عدم استحکام سامنے آیا سلٹائل نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے میں نے ان کے مسائل میں بہتری نہیں دیکھی نیویارک کے ایک اور ماہر نفسیات سٹیفن رائچ نے بتایا کہ آصف زرداری کو اپنی بیوی اور بچوں کا یوم پیدائش یاد نہیں رہتا اور مسلسل یہ خدشہ موجود ہے کہ وہ کہیں خودکشی کے بارے میں نہ سوچیں آصف علی زرداری کی طرف سے سوئس عدالت میں ان دستاویزات کے پیش کیے جانے کے باعث عدالت کی جانب سے وہ اپنے خلاف کیس خارج کرنے میں کامیاب رہے گزشتہ مارچ میں ان کے برطانیہ میں منجمند اثاثے بھی واپس بحال کیے گئے ہیں اورساتھ ہی پاکستان میں کرپشن کے الزامات مسترد کردئیے گئے پاکستان کے ہائی کمشنر شمس الحسن جو آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کے طویل عرصے سے سیاسی ساتھی ہیں نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ آصف علی زرداری باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کر رہے ہیں اور ان کے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طورپر فٹ قرار دیا ہے اور وہ اپنی جماعت کو چلانے کے مکمل اہل ہیں انہوں نے کہا کہ آپ کو سمجھ لینا چاہیئے کہ آصف علی زرداری جن الزامات میں قید تھے ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا حتی کہ ان پر جیل میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا اسی صورت حال میں جب آپ ہر وقت خوف میں ہو کوئی بھی انسان ذہنی کوفت کا شکار رہے گا۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment