لیڈی کانسٹیبل سمیت 12 افراد شدید زخمی ،کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
بنوں۔ بنوں میں کرم پل کے قریب جیل کی گاڑی کو کار بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے باعث کم از کم 9 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لیڈی کانسٹیبل سمیت 12افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جیل کی گاڑی پولیس لائن سے قیدیوں کو لینے جیل جا رہی تھی کہ بنوں کے تھانہ صدر کے قریب کرم پل کے ساتھ اچانک دھماکہ ہوا جس کے باعث گاڑی قریبی نالے میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مسعو آفریدی نے بتایا کہ پل کے ساتھ دھماکا خیز مواد سے لدی کار جیل کے بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 9پولیس اہلکار اور دو راہگیر شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا شروع کر دیا۔بنوں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق12زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment