بیجنگ ۔ مقابلوں میں چین تمغوں کی دوڑ میں 50/ گولڈ 17/ سلور اور 25/ برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، 102/ تمغوں کے ساتھ امریکا دوسرے نمبر پر ہے اس نے 31/ گولڈ 36/ سلور اور 35/ برانز میڈلز جیت رکھے ہیں جاپان نے کوریا کے ہاتھوں بیس بال فائنل میں ناکامی کے بعد سلور میڈل حاصل کیا یوکرائن کی خاتون ایتھلیٹ بولو لنکا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اولمپکس گیمز سے خارج کردیا گیا، باسکٹ بال کے مردوں کے سیمی فائنل میں اسپین نے لٹویا کو شکست سے دوچار کیا اٹلی کے الیکس شوارز نے 50/ کلومیٹر واک میں طلائی تمغہ جیت لیا انہوں نے 3/ گھنٹے 37/ منٹ 9/ سیکنڈمیں مطلوبہ فاصلہ طے کرکے نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کیا برطانیہ کے ٹم باربینٹس نے مردوں کے سیلنگ کے 10/ ہزار انفرادی کیاک ون مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا 3/ گھنٹے 26/ منٹ میں انہوں نے یہ فاصلہ طے کیا۔ جرمنی کے کین ویلسک نے کیاک ڈبلز کے دس ہزار میٹرز کینوئنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ، تائی کوانڈو میں 67/ کلوگرام سیلس ایونٹ کا گولڈ کوریا کی کیونگ سینو ہاوینگ کے نام رہا چین نے ووشو میں تین گولڈ میڈل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 50/ کرلی۔
اولمپک گیمز مقابلے ‘ چین نے گولڈ میڈلز جیتنے کی نصف سنچری مکمل کر لی
August 23rd, 2008 · No Comments; 3 months ago
Tags: Sports , Urdu , Urdu News | Beijing olympic, olympic game, olympic games 2008

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment