Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بیجنگ اولمپک ختم ‘ چین ٥١ طلائی تمغنوں کے ساتھ سر فہرست رہا

August 24th, 2008 · No Comments;  3 months ago

امریکہ دوسرے نمبر ‘ روس نے تیسری پوزیشن حاصل کی

بیجنگ ۔ چین کے شہر بیجنگ میں اولمپک گیمز کے مقابلے آج اتوار کے روز ختم ہو گئے ہیں اور ان مقابلوں میں میزبان ملک چین 51 طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ امریکہ 36 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے اسی طرح بیجنگ اولمپک گیمز میں میڈلز حاصل کرنے کی دوڑ 16 دن بعد ختم ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے اولمپک ولیج میں 16 دن 38 مقابلوں میں 205 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ کل 302 گولڈ میڈلز کے حصول کے لیے میزبان چین نے کھیلوں کے آغاز سے برتری حاصل کر لی اور اختتام تک میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری قائم رکھی ‘ چین نے 51 طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ‘ 21 چاندی اور28 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میزبان ملک کے میڈلز کی تعداد 100 رہی ‘ امریکہ نے 36 گولڈمیڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ‘ 38 چاندی اور 36 کانسی کے تمغوں کے ہمراہ امریکہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد 110 رہی ‘ روس نے 23 طلائی ‘ 21 چاندی اور 28 کانسی تمغوں کے ساتھ تیسر پوزیشن اپنے نام کی ‘ پاکستان نے میگا ایونٹ میں چار ایونٹس شوٹنگ ‘ سوئمنگ‘ ہاکی ‘ ایتھلیٹکس میں حصہ لیا لیکن کسی ایک میں بھی کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا

Tags: Sports , Urdu , Urdu News | , ,



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو