مسلم لیگ (نواز)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ججز کی بحالی کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن کو سمجھ سے بالاترہے۔ ۔ ۔
صرف ایک ایشو پر اتنے سخت موقف کا مظاہرہ کرنا مناسب عمل نہیں
ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں۔میرا معاہدہ پی پی پی سے ہوا ہے ن لیگ کے الگ ہونے سے یہ معاہدہ ختم نہیں ہو گا
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کی میڈیا سے بات چیت
پشاور ۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (نواز)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ججز کی بحالی کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف ایک ایشو پر اتنے سخت موقف کا مظاہرہ کرنا مناسب عمل نہیں کیوں کہ ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں۔میرا معاہدہ پی پی پی سے ہوا ہے ن لیگ کے الگ ہونے سے یہ معاہدہ ختم نہیں ہو گا۔ پشاور میں پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں خو د میاں نواز شریف کے بیان پر حیر ت ہوئی کیونکہ بڑے اچھے ماحول میں اس بات پر اتفاق ہوا تھاکہ ججز کی بحالی کے حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد پارلیمنٹ میں آئے گی جس کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام معاملات حل ہونے کے بعد نواز شریف کی جانب سے اس طرح کے بیان کا انہیں یقین نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کا فیصلہ 28 اگست کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اگر حکمران اتحاد ٹوٹ گیا تو پھر نہ صرف سترہویں ترمیم کا خاتمہ مشکل ہوجائے گا بلکہ صدر اور وزیر اعظم کے مابین اختیارات کا عدم توازن بھی برقرار رہے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے سامنے ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے ذریعے مسائل حل کرلئے گئے تھے۔ 3 نومبر کے اقدامات غیر آئینی قرار دے کر مشترکہ قرارداد اور نوٹیفیکیشن کے تحت ججز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف کے بیانات سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اور دیگر مسائل کے مقابلے میں ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا معاہدہ پیپلز پارٹی سے ہے جو ن لیگ کے الگ ہونے سے ختم نہیں ہوگا۔ صدارتی امیدوار کیلئے آصف علی زرداری کی حمایت پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, ماہ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Aug 31, 2008 at 10:42 pm
[...] ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں [...]
Leave a Comment