Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

امریکہ جنوبی ایشیاء کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ جنرل(ر) حمید گل

August 24th, 2008 · No Comments;  3 months ago

اسلام آباد۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ اس خطے میں چین کو ایک کنارے پر رکھ کر قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ یہ امریکہ کاہمیشہ سے طریقہ کار رہا ہے کہ اس نے اس ابھرتی ہوئی طاقت کو کچلنے یا روکنے کی کوشش کی جو اس کی عالمی استعماریت کے لیے خطرہ بن سکتی تھی ۔ جنرل(ر) حمید گل نے ’’ وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا آئی ایس آئی کا عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کا الزام غلط ہے ا ور ضروری بھی نہیں کہ امریکہ کا ہر الزام صحیح ہو ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ ہار چکا ہے اور و ہ ماضی کی طرح آئی ایس آئی کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ضیاء الحق کے اشارے پر آئی ایس آئی نے امریکہ کے ساتھ مل کر روس کے خلاف جنگ لڑی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی جنگ ہے اور یہاں عام لوگ طالبان مخالف جذبات نہیں رکھتے تاہم طالبان کے آئی ایس آئی اور پاکستانی افواج پر حملوں کے بعد آئی ایس آئی کو ان لوگوں سے خفیہ تعلقات نہیں رکھنے چاہیے اس وقت ہماری فوج تربیت یافتہ جنگجوؤں سے لڑرہی ہے ۔ افغانستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان لوگوں کے اندر امریکہ اوروہاں کرزئی حکومت کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔ القاعدہ کے نائن الیون بم حملوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ القاعدہ اس میں ملوث تھی یہ منصوبہ بندی افغانستان میں نہیں بلکہ جرمنی میں تیار کی گئی

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News |

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پاک سرزمین پرامریکی حملے ہماری حکومت کی مرضی سے ہی کئے جارہے ہیں۔ ۔ ۔ حمید گل (1)
  • حکومت نے اپنی پالیسی درست نہ کیں تو آئندہ سال انقلاب کا سال ہو گا ۔جنرل (ر) حمید گل (1)
  • تربیلا ڈیم کے قریب امریکی فوجی اڈے کو بے نقاب کیا تھا اسی لیے کارروائی ہوئی ۔جنرل(ر) حمید گل (0)
  • سچ بولنے پر میرے والد کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ‘ جنرل ( ر ) حمید گل کی بیٹی عظمیٰ گل کی بات چیت (1)
  • بےنظیر بھٹو تو کیا کسی ایک عام پاکستانی یا کسی جاندار کے قتل میں ملوث نہیں ہو سکتا، لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل (0)
  • ١٩٨٨ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم ‘ جنرل حمید گل (0)
  • صرف سرحدات نہیں بلکہ فضائی اور سمندری حدود بھی جغرافیائی حدود میں شامل ہے ‘ جنرل ( ر ) حمید گل (0)
  • آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے ،جب تک امریکہ کو آنکھیں نہیں دکھائی جائیں گی، وہ اپنی مذموم کار روائیوں سے باز نہیں آئے گا، جنرل (ر) حمید گل (0)
  • وزیر اعظم پر حملہ انہی قوتوں نے کیا جن کو وزیر اعظم کا یہ بیان پسند نہیں آیا کہ اب امریکہ کے غلام نہیں ہیں۔جنرل(ر)حمید گل (0)
  • واہ کینٹ میں ہونے والے دھماکے پرویز مشرف کی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، جنرل (ر) حمید گل (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو