نئی تاریخ کااعلان ابعد میں کیا جائے گا۔ ٹیلی کانفرنس آئی سی سی
اسلام آباد۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ایک سال کے لیے ملتوی کردی ہے اور چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس اتوار کو دبئی میں منعقد ہوئی جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد ‘ سیکورٹی انتظامات ا ور غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے سیکورٹی خدشات ظاہر کرنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ٹیلی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا جائے اور یہ فیصلہ آئی سی سی ٹاسک فورس کی آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ انگلینڈ کے کرکٹرز کو پاکستان کادورہ کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکامی اور جنوبی افریقہ کی طرف سے پاکستان نہ جانے کے اعلان کی وجہ سے کہا گیا ہے ۔ ٹیلی کانفرنس مین اس بات کا جائزہ لیا گیاہے کہ بارہ ستمبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی کے لیے وقت بہت کم ہے اس لیے آئی سی سی نے ایشین بلاک کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں کرانے کے دباؤ کے سامنے ملتوی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تاکہ ممبر ممالک کو آمادہ کیا جا سکے اور یہ آئی سی سی کے پاس آخری آپشن رہ گیا تھا ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوبارہ انعقاد کے حوالے سے تاریخ کااعلان بعد میںکیا جائے گا۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment