ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، آئندہ 6 ما ہ ملک کیلئے انتہائی مشکل ہے ۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو
لندن ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آصف علی زرداری کو امریکہ کا آلہ کار اور پرویز مشرف کی دوسری شکل قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے انہوں نے آئندہ چھ ماہ کو ملک کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری صدر بن گئے تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے وہ ملک کے اقتصادی اور سیکورٹی معاملات درست کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو امریکہ کا آلہ کار اور پرویز مشرف کی دوسری شکل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی غیر مقبول امریکی پالیسی نہ بدلی تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ۔ پرویز مشرف کے دور میں جس خانہ جنگی کا خطرہ تھا وہ آصف علی زرداری کی صدارت میں شروع ہوجائے گی ۔

































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, ماہ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Aug 31, 2008 at 10:43 pm
[...] زرداری مشرف کی دوسری شکل [...]
Leave a Comment