Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سری نگر میں کرفیو میں مختصر ڈھیل کے دوران جھڑپیں اور مظاہرے

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو کے چوتھے روز شہر سرینگر کے کئی پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈھیل کے دوران نوہٹہ، رعناواری،بمنہ،مائسیمہ اور صورہ میں لوگوںنے پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کے گولے جس کے نتیجہ میں نصف درجن افراد زخمی ہوگئے اور پرتشدد مظاہروں کے بعد ان علاقوںمیںفوری طور پر دوبار کرفیو نافذکردیا گیا۔ادھر ضلع بڈگام،ضلع گاندربل، ضلع شوپیاں، ضلع اننت ناگ اور ضلع کولگام میں متعدد پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں وقفے وقفے سے کرفیو میں ڈھیل دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شہر سرینگر میں انتہائی سخت کرفیو کے چوتھے روز بعددوپہر نوگام،شیری گڈھی، راجباغ، رام منشی باغ، کوٹھی باغ، کرن نگر، صورہ، زکورہ، رعناواری اور نشاط پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوںمیں 3بجے سے شام 5بجے تک کرفیو میںڈھیل دی گئی۔اطلاعات کے مطابق رعناواری میں کرفیو میں ڈھیل کے فوراً بعد لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے شروع کئے جس دوران مشتعل نوجوانوں نے علاقہ میں تعینات پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر پتھراو کیا اور اسلام ورسالت کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کے گولے داغے جس کے نتیجہ میں نصف درجن افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقہ میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری طور پر دوبارہ کرفیو نافذ کردیا اور رعناواری کے چپے چپے پر ایک پولیس اور سی آرپی ایف کو تعینات کردیا گیا ۔ادھر صورہ میں بھی کرفیو میںڈھیل کے بعد اگرچہ لوگوں نے گھروں سے باہر آکر خرید وفروخت شروع کردی تاہم اس دوران لوگوںنے اسلام اور رسالت کے حق میں نعرے بازی شروع کی اور پولیس اور سی آر پی ایف پر پتھراو کیا۔ پولیس نے اس موقعہ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ۔علاقہ میں پرتناؤحالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔ادھر بمنہ میں بھی کرفیو میںڈھیل کے دوران پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے جس کے بعدانتظامیہ نے فوری طور پر کرفیو نافذ کردیاتاہم دیگر علاقوں میں دو گھنٹے کی ڈھیل کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا اور اکثر علاقوں میں لوگوں نے ضروریہ اشیائے کی خرید وفروخت کی۔نوہٹہ اور شہر کے دیگر اندرونی علاقوں میں شام کے 7بجے سے ساڑھے سات بجے تک ڈھیل دی گئی جس کے دوران نوہٹہ میں قریب2ہزار لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے جلوس نکال کر حریت لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ کرنے اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ بعد میں جلوس گوجوارہ سے ہوتے ہوئے راجوری کدل پہنچ گئے جہاںپر مزید سینکڑوں افراد جلوس میں شامل ہوئے اور جلوس خانیار پولیس تھانے کے باہر پہنچ گیا جہاںانہوں نے آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔اس موقعہ پر پولیس اور سی آر پی ایف نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ اس پورے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ جھڑپوںکے نتیجہ میں کرفیو میںڈھیل واپس لی گئی لیکن اس کے باوجود لوگ مظاہرے کرتے رہے۔ادھروسطی ضلع بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوںمیں بھی آج صبح دو گھنٹے کی ڈھیل دی گئی جبکہ سہ پہر بھی دیگر کئی پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو میںڈھیل دی گئی۔ ادھروسطی ضلع بڈگام، ضلع شوپیاں، ضلع اننت ناگ اور ضلع کولگام میں کئی پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں وقفے وقفے سے کرفیو میں ڈھیل دی گئی جس دوران کئی علاقوںمیں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ادھر پٹن اورقاضی گنڈ میں آج کرفیو میںڈھیل دی گئی

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News | , ,



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو