مسلم لیگ ن اور ق لیگ کا متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی پیشکش
لاہور۔ مسلم لیگ(ن) کے صدارتی امیدوار جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن اور ق لیگ کا متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی پیشکش کی ہے سعید الزماں صدیقی نے ق لیگ کے صدر شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے سعید الزماں صدیقی سے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی پوزیشن واضح ہونے کے بعد بات آگے بڑھائی جا سکتی ہے ملاقات میں امیر مقام اور عطیہ عنایت اللہ بھی شریک تھیں

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment