اسلام آباد ۔ جسٹس ( ر ) وجیہہ الدین احمد نے سندھ ہائی کورٹ کے 8 معزول ججوں کی طرف سے حلف لینے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور ججز ایسا کر کے اپنے اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ الدین نے کہا کہ حکمران ججز کی فوری بحالی کے اپنے وعدے کا پاس نہیں کر رہے ہیں حالانکہ ایک معاہدے میں پی پی پی کی قیادت نے پرویز مشرف کے استعفیٰ کے فوراً بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام معزول ججز کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ مگر افسوس کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے ججوں کی بحالی کے معاملے میں روڑے اٹکا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججز شدید مشکلات اور دباؤ کا شکار ہیں ان پر طرح طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ انہیں کافی عرصے سے ملازمت سے دور رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ججوں میں دراڑیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اپنے اتحاد کو قائم و دائم رکھنے کے لئے تمام ججز کی بحالی سے اپنے آپ کو مشروط کریں ۔ اور اسے بالآخر تمام ججوں کو بحال کرنا ہی پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے ۔ حکومت کا یہ کہنا کہ تمام ججز مرحلہ وار بحال ہوں گے حقیقت کے برعکس ہیں تاہم ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور وکلاء تحریک کے سامنے اسے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے اور تمام ججز کو بحال کرنا پڑے گا ۔ ایک سوال پر وجیہہ الدین نے کہا کہ آصف علی زرداری آئین کی روح سے صدارتی انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں یقیناً اس پر عدلیہ میں بہت سے اعتراض اٹھیں گے ۔ زرداری کا صدارتی انتخاب لڑنا ایسا ہی غیر آئینی ہے جیسا کہ پرویز مشرف کا صدر بننا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک اصولوں کی بنیادپر ہے اور انشاء اللہ جلد یا بدیر ہم اپنے مقاصد ضرور حاصل کریں گے ۔
زرداری صدارتی انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ‘ اس پر عدلیہ میں بہت سے سوال اٹھیں گے ‘ جسٹس ( ر ) وجیہہ الدین
August 27th, 2008 · 1 Comment; 3 months ago
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | justice, justice wajihuddin

































1 response so far ↓
1 ali // Aug 27, 2008 at 7:31 am
zardari ban sakta hain oss ki parti ko awam ne chuna hain jo awam parti parlimint tak woot ke zarye punchati hain woo apni parti ke lidar ko sadar banane ka haq rakhti hain…. jajoo aur wakiloo ko age ke nazam ko insaf adal ki mutabiq mazboot banaiye . mazi ko bool kar mulak ko age chalne de. aur jo wazeer parlimintirin karpat ho osss ki khalaf karwai ki jain . nake mazi ko dikha jain agaar mazi ki taraf jain to zardari ki ilawa boot se loug karapt hain . abbbb age chalte mulak ki qanoon ko mazboot karain
Leave a Comment