Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

کرم ایجنسی، متحارب گروپوں کے درمیان تازہ لڑائی میں ٢٢ افراد ہلاک

August 25th, 2008 · 1 Comment;  3 months ago

کرم ایجنسی ۔ کرم ایجنسی میں میں متحارب گروپوں کے درمیان تازہ لڑائی میں16 عسکریت پسندوں سمیت22 افراد ہلاک اور38 زخمی ہوگئے ۔قبائلیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی کوشش میں عدم دلچسپی کے باعث لڑائی مزید علاقوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں19 روز سے قبائل کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں16 عسکریت پسندوں سمیت22 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ۔جھڑپوں میں طوری اور بنگش قبائل کے علاوہ وزیرستان ،خیبر ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی اور دیگر علاقوں سے بھی عسکریت پسند حصہ لے رہے ہیں ۔قبائل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی مداخلت اور حکومت کی خاموشی کے باعث جھڑپیں تیزی سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہیں ۔19 روز سے جاری جھڑپوں میں ساڑے چار سو سے زائد افراد ہلاک اور سات سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔علاقے میں جھڑپوں ،کشیدہ صورتحال اور شاہراہوں پر عسکریت پسندوں کے قبضے کے باعث گزشتہ ایک سال سے آمد ورفت کے راستے بند ہیں،جس کے باعث پانچ لاکھ سے زائد آبادی پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے اورعلاقے میں تیل ،اشیائے خوردونوش اور ادویات کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں (0)
  • باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی (0)
  • سوات، باجوڑ: عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپیں، خود کش حملہ، ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 افراد جاں بحق (1)
  • سوات : عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی (0)
  • باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 ازبک سمیت 9 شدت پسند ہلاک (0)
  • سوات ، مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، 4 زخمی (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    Leave a Comment

    Englishاردو