Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ رکوائے ، حریت کانفرنس

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

سری نگر ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیرمیں تحریر و تقریر کی اجازت پر قد غن لگا نے پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری نے بھارتی آئین کی اس شق کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں تحریر و تقریر کی آزادی کی بڑے زور شور سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین میںبڑے زور و شور سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاںتحریر و تقریر کی پوری پوری اجازت ہوگی ، حالیہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری سے سراسر جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئی ہے ۔اب اس جھوٹ کوزیادہ دیر تک بحال رکھنا ممکن نہ ہوگا کیونکہ اپنا حق مانگنے پرایک طرف بھارتی حکومت نے غلطی کااعتراف کرکے شرائین بورڈ کو زمین کی منتقلی قطعی طور پرمنسوخ کرکے جمہوریت نوازی کا ڈھنڈورا پیٹا اور دوسری جانب سے جموں کے لوگوں کو اْکسا کر وہاں جانب داری سے بلوائیوں کا ساتھ دے کر پہلے اقلیتوں کو مار پیٹ کرکے ہجرت کرنے پرمجبور کیاگیا بیان میں کہا گیا ہے کہ پھر اْن کی ہجرت کے بعد دوسرے مسلم اکثریتی علاقوں کی اقتصادی ناکہ بندی کرواکر ایک ایک دانے پر ترسنے کو مجبور کیاگیا اورمجبوری کے عالم میں عوام الناس نے بیک زبان متبادل راہوں کی تلاشی شروع کی تو انہیں ایسا کرنے سے بھی روک کر کرفیو میں مبتلا کیاگیا۔ کوئی کہے کہ اس کرفیو کولگانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ عوام الناس نے کون سا جرم کیا؟ کون سی بلڈنگ پْل جلایا؟ کون سی بندوق چلائی؟ یا کس کی جان لی؟ اس کے برعکس اپنی مانگیں جن میں یقینی سپلائی لائین کو بحال کروانا۔ اشیائے خوردنی ، دوائیاں ، رسوئی گیس اور تیل کی سپلائی ممکن بنوانے کی مانگیں سر فہرست تھیں۔ کے لئے متبادل راہیں اور مارکیٹ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔بیان کے مطابق ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ حکمرانوں کو اس میں کون سا طوفان آتے نظر آیا جس پر انہوں نے اٹوٹ انگ سمجھنے والے عوام کو زیر حراست رکھا ۔جو پہلے ہی ایک ڈیڑھ ماہ سے طرح طرح کی مصیبتوں میں مْبتلا تھے ۔ بے گناہ حْریت رہنماؤں کی گرفتاری پر احتجاج میں اب تک جوسینکڑوں لوگ زخمی ہوئے اور درجن بھر لوگ مارے گئے اْن کی کیا خطا تھی ؟ بیان میں عالمی اسلامی کونسل ، اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل ، ایشین واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دوسرے حقوق انسانی کے تحفظ کے اداروںسے اپیل کی گئی کہ انہیں اس پر نوٹس لینا چاہئیے تاکہ مزیدخون خرابہ رْک سک

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News |



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو