Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سرینگر ، سخت ترین کر فیو کے دوران وادی میں دو گھنٹے کی ڈھیل

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

سرینگر!28اگست/سی این ایس/۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سخت ترین کر فیو کے دوران آج شہر سرینگر وادی کے تقریباً سبھی اضلاع اور قصبہ جات میں مرحلہ وار کر فیو میں دو دو گھنٹے کی ڈھیل دی گئی جس کے دوران حالات مجموعی طور پر پُر امن رہے اور لوگوں نے اپنے ضروریات کی چیزوں کی خریداری کی کرنٹ نیوز سروس کے سٹی رپورٹر کے مطابق وادی میں کر فیو کے پانچویں روز آج مرحلہ وار کر فیو میں دو دو گھنٹے کی ڈھیل دی گئی۔ مائسمہ اور کرالہ کھڈ سمیت شہر کے سبھی پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح10بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ڈھیل دی گئی جس کے دوران لوگ جو ق در جوق گھروں سے نکل آئے اور اپنے ضروریات کی چیزوں کی خیرید اری کی۔ شہر میں ڈھیل کے دوران گلی کوچوں میں بعض دکانیں بھی کھولی گئیں۔ جن پر لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔جبکہ بعض علاقوں میں مرو وزن اور بچے گھروں سے نکل آئے اور سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھے گئے۔ جبکہ کچھ علاقوں میں محکمہ امور صارفین اور عوامی تقسیم کاری کے راشن ڈیپو بھی کھلے جہاں سے لوگوں نے چاول وغیرہ خریدا۔ شہر کے نچلی علاقوںمیں کر فیو میں شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے7 بجے تک کر فیو میں نرمی برتی گئی۔ ڈھیل کے دوران پورے شہر میں حالات قابو میں رہے اور کہیں سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم ڈھیل ختم ہو نے کے بعد انتظامیہ نے دوبارہ کر فیو نافذ کر دیا۔ اس دوران وادی کے دیگر اضلاع میں بھی دن کے دوران کر فیو میں مرحلہ وار ڈھیل دینے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ البتہ بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے کر فیو میںدو گھنٹے کی ڈھیل دی گئی ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کے اسلام آباد شوپیاں اور پلوامہ میں بھی کر فیو میں ڈھیل دی گئی تاہم کو لگام میں انتظامیہ نے صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جب کر فیو میں ڈھیل دی گئی تو بعض نوجوان سڑکوں پر نکل کر نعرہ بازی کرنے لگے جن کو فورسز اہلکاروں نے طاقت کے ذریعے منتشر کیا۔ پورے دن کی صورتحال مجموعی طور پُر امن رہی ہے۔اس دوران آج دن بھر سی این ایس دفتر کو وادی کے مختلف علاقوں سے فون کرکے لوگوں نے چاول ، آٹا گیس سلینڈر اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو نے کی شکایات کیں۔ بڈگام سے عبدالرشید بٹ نے بتا یا کہ ان کے علاقے چوندہ پورہ اور چار نگام میں چاول، آٹا اور رسوئی گیس کی زبردست قلت ہے جس وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ ہندوارہ کے غلام محمد نے سی این ایس کو بتا یا کہ ان کے علاقے میں راشن ڈیپو خالی ہیں اور لوگ چاول اور آٹے کیلئے ترس رہے ہیں۔ شوپیاں کے پاری پورہ کے لوگوں نے بھی چاول اور آٹے کی عدم دستیابی کی شکایت کی ہے۔ جبکہ ترال کے چند ری گام، ڈاڈ سرہ، پنگلش ، مڈورہ ، کہلیل، مانچھہامہ اور ستورہ کے دیہات میں چاول ، آٹے اور رسوئی گیس کی شدید قلت سے ہا ہا کار مچی ہے۔ جبکہ متعلقہ حکام ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر بھی کوئی خاطر خواہ اقدام کرنے سے ابھی تک قاصر ہے۔

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News |



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو