Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران ، او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جائے

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

اسلام آباد۔ آج مورخہ 28اگست 2008ء کو کل جماعتی حریت کانفرنس ی کانسچونٹ پارٹی ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ی صدارت ڈی پی ایم کے وائس چیئرمین سید عبد اللہ گیلانی نے کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر غور خوض کیا گیا اور مقبوضہ ریاست کے حالیہ صورتحال کو ایک انسانی بحران قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر سے وابستہ تمام جماعتوں پر زور دیا گیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک جگہ جمع ہو کر غور خوض کر کے کوئی لائحہ عمل طے کریں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کی گئی ۔جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کے عوام پر حالیہ ظلم و ستم ی شدید مذمت کی گئی ۔ قرارداد میں حکومت پاکستان او ر پاکستانی میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ جس طرح پاکستان کے میڈیا نے پاکستان کے اندر جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار کیا ہے اور کر رہے ہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال بھی پاکستانی میڈیا سے ایسی ہی توجہ چاہتی ہے۔ قرار داد میں حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنا چپ کا روزہ توڑ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے فی الفور او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کرے اور اقوام متحدہ کے ممبر ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بروئے کار لاتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی جائے ۔ اجلاس کے اختتام پر شہداء کشمیر خصوصاً حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے فرزند ان کشمیر اور شیخ عبد العزیز شہید کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

Tags: Kashmir , Pakistan , Urdu , Urdu News |



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو