٭۔ ۔ ۔ عدالت ساندہ میں 30 اگست کو لگائی جائے گی، سندھ کے حلف اٹھانے والے 8 ججوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی جائے گی
لاہور ۔ لاہور بار نے 30 اگست رات 8 بجے یونین کونسل 82 ( ساندہ ) میں عوامی عدالت لگانے کا اعلان کردیا ۔ چیف جسٹس کے فرائض جسٹس (ر) ناصرہ جاویداقبال سر انجام دیں گی جبکہ دیگر ججوں میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انور کمال، لاہور بار کے صدر منظور قادر اور اسلم سندھو ہونگے ۔ یہ اعلان گذشتہ روز لاہور بار کے سیکرٹری لطیف سراء نے پی ایم جی چوک میں دھرنا کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی عدالت میں صدارت کے امیدوار آصف علی زرداری کو پاگل قرار دینے کی پٹیشن دائر کی جائے گی ۔ سندھ ہائیکورٹ کے 8 حلف اٹھانے والے ججوں کا مواخذہ اور ان کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا ۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment