آج جمعرات کو سٹی کورٹ میں وکلاء تنظیموں کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی
کراچی ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے ہم شکل کو سٹی کورٹ میں علامتی پھانسی دے دی گئی۔ جمعرات کو سٹی کورٹ میں وکلاء تنظیموں کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب نجی ٹی وی پر سابق صدر پرویز مشرف کا کردار ادا کرنے والے ان کے ہم شکل کچھ وکلاء کے ساتھ شہداء پنجاب ہال میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر پہلے انہیں خطاب کا موقع دیا گیا جس میں انہوں نے وکلاء کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا تاہم وکلاء کی جانب سے دلائل کے بعد انہیں آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے پر سزائے موت سنائی گئی اور علامتی طور پر پھانسی کا پھندا ان کے گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی گئی۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment