Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف

August 20th, 2008 · No Comments;  3 months ago

باہم صلاح مشورے سے ایسے صدر کا انتخاب کریں گے جس پر قومی اتفاق رائے ہو

١٥ دن قبل یہ بات طے ہوئی تھی کہ صدرکے مواخذے یا استعفیٰ کے بعد جج بحال ہو جائیں گے

زرداری کے ساتھ ہماری مضبوط کمٹمنٹ تھی کہ جج دوسرے ہی روز بحال ہو جائیں گے

ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں کہ ہم ازخود ججوں کو بحال کر دیں ‘ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے ججز کی بحالی

زرداری کے ساتھ تین معاہدے ہوئے ہیں بلکہ آخری کی تو سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوئی ‘ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد کا ’’ وائس آف امریکہ ‘‘ کو انٹرویو

واشنگٹن ۔ مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن ان سے آئین توڑنے اور قانون کی دوسری خلاف ورزیوں کا حساب لینے والا کوئی تو ہونا چاہیئے۔ ’’ وائس آف امریکہ ‘‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگلا صدر کون بن رہا ہے؟ کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ صدر کون بن رہا ہے، ابھی ہم یہاں تک نہیں پہنچے۔ یہ باتیں ابتدا میں ہوئی تھیں، جب مواخذے کی بحث شروع ہوئی تھی، آج سے کوئی 15 دن پہلے۔ لیکن اس وقت یہ ضرور طے ہوا تھا کہ صدر کے مواخذے یا استعفے کے بعد جج بحال ہو جائیں گے۔اب جب کہ مشرف صاحب نے استعفیٰ دے دیا ہے تو ججوں کی بحالی کا یہی وقت ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ اب تک بحال ہو جانا چاہیئے تھا لیکن ابھی تک وہ بحال نہیں ہوئے۔ اس سوال پر کہ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما کیا کہتے ہیں؟ پر نواز شریف نے کہا کہ زرداری سے دو دن قبل گفتگو ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں دو مزید اتحادی رہنماؤں اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمٰن سے بھی بات ہوئی ہے۔ ان دونوں نے کہا ہے کہ ہمیں 72 گھنٹے کا وقت دیں، تاکہ ہم کوئی راستہ نکال سکیں۔ زرداری کی ہمارے ساتھ بڑی مضبوط کمٹمنٹ تھی کہ جج دوسرے ہی روز بحال ہو جائیں گے۔اس سوال پر کہ اب آصف زرداری صاحب کا کیا کہنا ہے؟نواز شریف نے کہا کہ اگرچہ معاہدہ بڑا صاف ہے، لیکن زرداری اس سلسلے میں واضح نہیں ہیں۔ جب ان سے استفسار کیا گیا کہ مشرف کے مواخذے کے سلسلے میں بھی آپ کے اور پیپلز پارٹی کے اختلافات ہیں؟ کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ہماری مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی یہ ذاتیات کا مسئلہ ہے۔ لیکن کم از کم اس چیز کا تو احتساب ہونا چاہیئے کہ جج کیوں گرفتار کیے گئے؟ پارلیمنٹ کیوں ٹوٹی؟ دو مرتبہ آئین کیوں ٹوٹا؟ اداروں کو کیوں برباد کیا گیا؟ ملک میں کوئی تو ہو جو اس سوال کا جواب دے۔ اس سوال پر کہ صدارت کا منصب 30 دن کے اندر اندر پْر ہونا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی کیا گفتگو ہو رہی ہے؟کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم باہم صلاح مشورے سے کسی شخص کا فیصلہ کریں گے۔ اور وہ شخص ایسا ہو گا جس پر قومی اتفاقِ رائے ہو۔ ججوں کی بحالی کے مسئلے پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیئے، ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم از خود ججوں کو بحال کر دیں۔ ہم نے پیپلزپارٹی کو صرف اسی ایک نکتے پر تعاون کی پیش کش کی تھی۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، اور وہ ہے ججوں کی بحالی۔ ججوں کا بحال نہ ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے۔ اس سوال پر کہ کیا پیپلز پارٹی کے لیت و لعل کا باعث این آر او ہے؟ کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن زرداری کے ساتھ ہمارے تین معاہدے ہو چکے ہیں۔ بلکہ آخری معاہدے کی تو سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوئی، اسے دس دن ہوئے ہیں۔ اگر تین معاہدے ہو چکے ہیں تو پھر انھیں ہر قیمت پر پورا ہونا چاہیئے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے ، میاں محمد نواز شریف (0)
  • اے این پی کو نواز شریف مردان سے نکال کر قومی سیاست میں لائے ‘ احسن اقبال (0)
  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • قومی اسمبلی میں نواز شریف پر تنقید ، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھڑپ ، تلخ جملوں کا تبادلہ (0)
  • پاکستانی علاقے میں امریکی میزائل حملے روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر دی جائے۔راجہ ظفر الحق (0)
  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی نہیں ہے۔مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر)صفدر (0)
  • سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی (0)
  • حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • حکومت امریکی میزائل حملے رکوا نہیں سکتی تو پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد واپس لے لے ، احسن اقبال (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو