Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی کوئی بات نہیں ہورہی۔ نواز شریف

August 27th, 2008 · No Comments;  3 months ago

موجودہ حالات میں پسند کے ججز کو بحال کیا جارہا ہے جس سے معاہدہ مری کو بگاڑا جارہا ہے یہ صورتحال قطعی ناقابل قبول ہے

ججز کی بحالی کا یہ طریقہ کار سول سوسائٹی اور وکلا کو بھی قبول نہیں ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ نواز کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی کوئی بات نہیں ہورہی، موجودہ حالات میں پسند کے ججز کو بحال کیا جارہا ہے جس سے معاہدہ مری کو بگاڑا جارہا ہے، اور یہ صورتحال قطعی ناقابل قبول ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ججز کی بحالی کا یہ طریقہ کار سول سوسائٹی اور وکلا کو بھی قبول نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز فی الحال اے پی ڈی ایم میں شامل ہونے پر غور نہیں کررہی۔ میاں نواز شریف نے بتایا کہ ان کی جماعت نے سینیٹ میں بھی اپوزیشن بینچز کیلئے درخواست دیدی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کرانے کی کوئی کوشش نہیں کرنا چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ ججزکی بحالی کا وعدہ پورانہیں کیا گیا، سترہویں ترمیم ختم نہیں ہوئی، عدلیہ کا تقدس بحال نہیں ہوا، یہی وجوہات تھیں کہ اتحاد سے نکلنا پڑا۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ آصف علی زرداری کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں لیکن قومی ایشوز پر مصلحت پسندی سے کام نہیں لے سکتے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے ، میاں محمد نواز شریف (0)
  • اے این پی کو نواز شریف مردان سے نکال کر قومی سیاست میں لائے ‘ احسن اقبال (0)
  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • قومی اسمبلی میں نواز شریف پر تنقید ، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھڑپ ، تلخ جملوں کا تبادلہ (0)
  • پاکستانی علاقے میں امریکی میزائل حملے روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر دی جائے۔راجہ ظفر الحق (0)
  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی نہیں ہے۔مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر)صفدر (0)
  • سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی (0)
  • حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • حکومت امریکی میزائل حملے رکوا نہیں سکتی تو پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد واپس لے لے ، احسن اقبال (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو