Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

آصف علی زرداری نے چار بار وعدہ خلافی نہیں کی بلکہ چارمرتبہ ہمیں قتل کیا۔ نواز شریف

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

گیلانی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت پڑی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے

اگر سیاست میں اصول او ر کردار کی کوئی حیثیت نہیں تو ایسی سیاست زرداری کو مبارک ہو

اگر پیپلز پارٹی سے صلح کر سکتے ہیں تو (ق) لیگ سے بھی ممکن ہے تاہم چوہدری برادرران سے کوئی امکان نہیں

فوج اگر احترام چاہتی ہے تو اسے بھی آئینی کردار ادا کرنا چاہیے

دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف مذاکرات سے ہی جیتی جا سکتی ہے امریکہ کو ہماری بات سے متفق ہو نا پڑے گا، قائد مسلم لیگ (ن) کا امریکی ہفت روزہ کو انٹرویو

واشنگٹن ۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت پڑی تو وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ایک امریکی ہفت روزہ کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری نے چار وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ چار بار ہمیں قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست میں اصول اور کردار کی کوئی حیثیت نہیں تو ایسی سیاست آصف علی زرداری کو مبارک ہو ہم اصول پسند اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ اعتماد کو ووٹ دینے کے حوالے سے ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اگر احترام چاہتی تو اسے بھی آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔ لیکن سابق صدر پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کر کے قوم کو تکلیف پہنچائی گئی۔ دہشت گردی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ صرف مذاکرات سے ہی جیتی جا سکتی ہے آئرلینڈ اس کی بہترین مثال ہے اور ہم یہی امریکی دانشوروں کو اور میڈیا کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فوجی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور آخر کار امریکہ کو ہماری بات سے متفق ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پیپلز پارٹی سے صلح کر سکتے ہیں تو قاف لیگ سے بھی ممکن ہے جو اصولوں کی حمایت کرے گا ہم اسے قبول کریں گے تاہم چوہدری برادرن سے صلح کا کوئی امکان نہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو استعفیٰ دینے کے لیے جن قوتوں نے مجبور کیا وہ پاکستانی عوام ہیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے ، میاں محمد نواز شریف (0)
  • اے این پی کو نواز شریف مردان سے نکال کر قومی سیاست میں لائے ‘ احسن اقبال (0)
  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • قومی اسمبلی میں نواز شریف پر تنقید ، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھڑپ ، تلخ جملوں کا تبادلہ (0)
  • پاکستانی علاقے میں امریکی میزائل حملے روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر دی جائے۔راجہ ظفر الحق (0)
  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی نہیں ہے۔مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر)صفدر (0)
  • سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی (0)
  • حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • حکومت امریکی میزائل حملے رکوا نہیں سکتی تو پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد واپس لے لے ، احسن اقبال (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو