صدارتی امید وار دستبردار نہیں کر یں گے
ن لیگ کے قائد کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر جمہوری طاقت کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ صدارتی امید وار دستبردار نہیں کر یں گے تاہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق اتفاق رائے سے صدارتی امید وار لایا جانا تھا تاہم مسلم لیگ ن کو بادل نخواستہ حکمران اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گی

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment