Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بارک اوبامہ متفقہ طور پر صدارتی امید وار نامزد

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

واشنگٹن ۔ امریکہ میں ڈیموکر ٹیک پارٹی کے نیشنل کنونیشن نے سیاہ فام بارک اوبامہ کو متفقہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی افریقی امریکن کو صدارتی عہدے کے لیے نامزدگی حاصل ہوئی ہے ۔بارک اوبامہ کو نامزدگی کے لیے 2210 ڈیلی گیٹس کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے 1500 ووٹ ہی حاصل کئے تھے کہ صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونیشن میں نمودار ہوئیں ۔ اور انہوں ے ایکلیمیشن کے ذریعے بارک اوبامہ کی نامزدگی کی اپیل کی ۔ جس کے بعد کنونیشن سنٹر پر جوش نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ہیلری نے اپنی تقریر میں کہا کہ بارک اوبامہ ان کے صدارتی امیدوار ہیں ۔ا س سے پہلے ہیلری کلنٹن نے ڈیلی گیٹس کو ووٹنگ کے لیے مکمل اختیار دے دیا تھا تاہم اس کے باوجود ہیلر ی کا نام بھی نامزدگی کے لیے پیش کیا گیا ۔ امریکی سینٹ کی سپیکرنینسی پلوسی نے کنونیشن سنٹر میں موجود 4400 ڈیلی گیٹس سے ان کی رائے پوچھی بعد میں جواب ملنے پر بارک اوبامہ کی متفقہ نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا۔

Tags: Urdu , Urdu News , World News | ,



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو