٭۔ ۔ ۔ حکمرانوں میں ایک چیف ایگزیکٹو، چار گورنر جنرل 14 صدور اور 24 وزیر اعظم شامل ہیں صرف چوہدری فضل الہی اور پرویز مشرف اپنی آئینی مدت پوری کر سکے
٭۔ ۔ ۔ وزرائے اعظم میں سب سے زیادہ عرصہ لیاقت علی خان 4 سال 2 ماہ 6 دن جبکہ بلخ شیر مزاری سب سے کم عرصہ ایک ماہ 8دن وزیر اعظم رہ سکے
٭۔ ۔ ۔ 15 اگست 1947ء سے سات اکتوبر 1958ء تک کے گیارہ سالہ عرصہ میں 12 سربراہان مملکت تبدیل ہوئے
دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ 61 سال کے مختصر عرصہ میں اس کے سب سے زیادہ سربراہان مملکت تبدیل ہوئے ۔ اب تک وطن عزیز میں 43 حکمران مختلف اوقات میں حکومت کر چکے ہیں ۔ جن میں ایک چیف ایگزیکیٹو چارگورنر جنرلٗ 14 صدور اور 24 وزیر اعظم شامل ہیں ۔ اس وقت ملک کے 44 سربراہ مملکت اور 15 صدر جو قائم مقام ہیں ۔میاں محمد سومرو قیصر صدارت میں موجود ہیں ۔ قیام پاکستان کے دوسرے دن 15 اگست 1947ء سے 7 اکتوبر تک گیارہ سال کے مختصر عرصہ میں 12 سربراہان مملکت نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا جن میں 4 گورنر جنرل ایک صدر اور سات وزیر اعظم شامل ہیں ۔ گورنر پنجاب جنرل قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان 15 اگست 1947ء سے 11 ستمبر 48ء تکٗخواجہ ناظم الدین 14 ستمبر 48ء سے 17 اکتوبر 1951ء تکٗ ملک غلام محمد 19 اکتوبر 51ء سے 5 اکتوبر 55ء اور میجر جنرل سکندر مرزا 6 اکتوبر 55ء سے 22 مارچ 56 تک رہے ۔ صدور میں میجر جنرل سکندر م رزا 26 مارچ 56ء کوملک کے پہلے صدر بنے جو 27 مارچ 58 تک رہے ۔ ایوب خان ان کا تختہ الٹنے کے بعد 27 مارچ 58 کو صدر بن گئے اور 25 مارچٰ69ء کو ازخود مستعفی ہو گئے ۔25 مارچ 69ء کو جنرل یحییٰ خان ملک کے صدر بن گئے وہ 20 دسمبر 71ء تک صدر رہے ۔ انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد استعفی دیا ۔ ان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو 20 دسمبر 1971ء سے 13 اگست 1973ء تک صدر رہے ۔ 14 اگست 73ء کو ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم بن گئے اور اسی تاریخ کو چوہدری فضل الہی ملک کے صدر بنے اور 16 دسمبر 78ء تک صدر رہے ۔ 17 اگست 88ء کو غلام اسحاق خان صدر بنے جو 8 جولائی 93ء تک صدر رہے ۔ 8 جولائی 93ء کو وسیمس جاد جو 13 نومبر 93ء تک رہے ۔ پھر 13 نومبر 93ء کو سردار فاروق احمد خان لغاری ایوان دصر میں داخل ہوئے اور 2 دسمبر 97ء کو م حمد رفیق تارڑ نے ملک ک یگیارہویں صدر کا حلف اٹھایا انہیں 20 جون 2001ء کو جنرل پرویز مشرف نے رخصت کیا۔ جنرل پرویز مشرف 12 اکتوبر 1999ء کو سول حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹو بنے اور 30 اپریل 2002ء کو جنرل پرویز مشرف نے صدر کے عہدہ کا حلف اٹھایا ۔ 6 اکتوبر 2007ء کو قومی و صوبائی اسمبلیوں نے انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا اور 18 اگست 2008ء کو عوامی دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے وہ مستعفی ہو گئے ۔ ملکی سایسی تاریخ یمں صرف دو صدر اب تک اپنی مدت پوری کر سکے جن میں فضل الہی چوہدری اور پرویز مشرف شامل ہیں ۔ پانچ صدور ایوب خانٗ یحییٰ خانٗ فاروق لغاریٗ پرویز مشرف نے استعفی دیا ۔ دو صدر سکندرر مزار اور رفیق تارڑ کا تحتہ الٹ گیا ۔ ایک صدر ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم بنے ۔ ایک صدر ضیاء الحق حادثے کا شکار ہوئے ۔ پاکستان میں اب تک کسی بھی وزیر اعظم نے اپنی آئیدی مدت پوری نہ کی ۔ پانچ وزراء اعظم ہٹائے گئے ۔ سات کی حکومتی برطرف کی گئیں اور پانچ نے استعفیٰ دیا ۔ ایک سبکدوش ہوا ۔ ایک معزول اور ایک نگران وزیر اعظم کی وزارت کالعدم ہوئی ۔ملک کے پہلے وزیر اعظم کو قتل اور نویں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی ۔ نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا سب سے زیادہ لیاقت علی خان چار سال 2 ماہ 6 دن وزیر اعظم رہے ۔ بلخ شیر مزاری کا عرصہ بہت کم رہا وہ صرف ایک ماہ 8 دن تک وزی ر اعظم رہے سکے ۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment