میاں نواز شریف ، فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد۔ ججز کی بحالی کے سلسلے میں اتحادی راہنما ایک بار پھر نئی ڈیڈ لائن پر متفق ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز یہاں مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ قرارداد کے ذریعے ججوں کی بحالی کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ کمیٹی کی جانب سے تیار کیا جانے والا مسودہ پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اس پر دو دن بحث کی جائے اور بدھ کو ججوں کی بحالی کا دن ہونا چاہیے ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت سے اتحاد قائم رہے اور مشرف کا استعفیٰ بھی حکمران اتحاد کی مضبوطی کا نتیجہ ہے ۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اور اسفند یارولی خان نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ججوں کی بحالی کے لیے تیار کئے جانے والے مسودے پر متفق ہیں واضح رہے کہ 18اگست کو صدر پرویز مشرف کے استعفےٰ کے بعد نواز شریف اور آصف علی زرداری میں معاہدہ ہوا تھا کہ ججوں کو 24 گھنٹے کے اندر بحال کیا جائے گا لیکن ڈیڈ لائن میں 72 گھنٹے کی توسیع کے باوجود بھی جج بحال نہیں ہو سکے۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment