ججز ضرور بحال ہوں گے تاہم اس کے لئے ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا
رضا ربانی کی شیری رحمان ،خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف علی زر داری کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ آصف علی زر داری نے اس عہدے کے لئے امیدوار ہو نا قبول کر لیا ہے اس بات کا اعلان پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر رضا ربانی نے اسلام آباد میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ اور شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا رضا ربانی نے کہا کہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سینیٹر آصف علی زر داری پی پی پی کے صدارتی امیدوار ہوں گے اور وہ ٦ ستمبر کو ہو نے والے صدارتی امیدوار میں حصہ لیں گے جبکہ آصف علی زر داری نے اس عہدے کے لئے امیدوار ہو نا خندہ پیشانی سے قبول کر لیا ہے ججز کی بحالی کے بارے میں رضا ربانی نے کہا کہ ججز ضرور بحال ہوں گے تاہم اس کے لئے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دیا اور ججز کی بحالی میں بھی دھوکہ نہیں دے گی اور تمام ججز کو ضرور بحال کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی نے جو معاہدے کیے ہیں اس پر کار بند ہے وہ کبھی ان کی خلاف ورزی نہیں کرے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زر داری کا صدارتی امیدوار ہو نے کا اعلان بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور آصف زر داری نے بھی اسی بات کے پیش نظر یہ فیصلہ قبول کر لیا ہے کہ آصف زر داری نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی ان کی حکمت عملی کی ہی بدولت آمر سے نجات ملی اور پہلی بار آمر کو عوام کے سامنے جھکنا پڑا حکمران اتحاد کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اتحاد قائم رہے گا اور اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ہم سب مل کر ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ اتحاد ٹوٹنے کی باتیں کر نے والے جمہوریت ک

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment