Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا

August 22nd, 2008 · No Comments;  3 months ago

٢٦ اگست کو کاغذات نامزدی جمع ہوں گے ‘ 30 اگست کو صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی

6 ستمبر کو 10 بجے سے 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤ س اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں جائیں گے

ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی روز نو منتخب صدر کا اعلان کر دیا جائے گا

صدارتی امیدوار کی اہلیت کی وضاحت آئین میں موجود ہے ‘ آئین کے مطابق انتخاب ہو گا

چاروں چیف جسٹس صاحبان کی صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کے لئے پریذائڈنگ افسران کی حیثیت سے تقرری کر دی گئی ہے

وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ صدر کے انتخاب کے لئے 6 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسبملیوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی 26 اگست کو جمع ہوں گے ۔ 28 اگست کو کاغذات کی نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ 30 اگست تک کوئی بھی امیدوار کاغذات واپس لے سکے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر ‘ صدارتی انتخاب کے ریٹرنگ آفسر ہوں گے ۔جبکہ چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریزائیڈنگ آفسران کے فرائض انجام دیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو وفاقی سیکرٹری الیکشن کمشن کنور محمد دلشاد نے پریس کانفرنس میں جاری کیا ۔ صدارتی انتخاب کے حوالے سے گزٹ نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ 6 ستمبر ہی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نو منتخب صدر کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے 18 اگست کو صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے پر پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) قاضی محمد فاروق نے آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ صدارتی انتخاب کے لئے چیف الیشن کمشنر ریٹرئنگ آفسر ہوں گے ۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید زاہد حسین ‘ سندھ اسمبلی میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عزیز اللہ میمن ‘ صوبہ سرحد اسمبلی میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس جہانزیب رحیم جبکہ بلوچستان اسمبلی میں چیف جسٹش بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس امان اللہ خان پریزائیڈنگ آفسر ہوں گے ۔ ریٹرئنگ آفسر و چیف الیکشن کمشنر پارلیمنٹ ہاؤس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے پولنگ کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس چاروں چیف جسٹس صاحبان کی صدارت میں ہوں گے ۔ 1973 ء کے آئین کے آرٹیکل 3 ‘ 5 ‘ 41 اور سیکنڈ شیڈول کے پیرا گراف ون اور تین کے تحت چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخاب منعقد کرائیں گے ۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 ستمبر کو پولنگ صبح 10 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے 3 بجے تک جاری رہے گی ۔ اسی طرح 26 اگست کو کاغذات نامزدگی 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے ۔ 30 اگست کو صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 12 بجے تک شائع کر دی جائے گی ۔ صدارتی انتخاب کے حوالے سے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان چاروں پیزائڈنگ آفسران اور الیکشن کمیشن کے چاروں دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے ۔ صدارتی انتخاب کے لئے 22 اگست کو ( گزشتہ روز ) سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کی اہلیت کی آئین میں تفصیلات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نو منتخب صدر کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • ضمنی بلدیاتی انتخابات سترہ نومبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (0)
  • الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا (0)
  • الیکشن کمیشن نے 47 سیاسی جماعتوں کے گوشوارے منظور کرتے ہوئے نام سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے (0)
  • چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) محمد فاروق نے صدارتی انتخاب کاسرکاری سطح پر نتائج کا اعلان کردیا (0)
  • جماعت اسلامی دیر کے معروف خاندان سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن حیات خان نے زرداری کو ووٹ دیا (0)
  • قومی اسمبلی کے ہال میں صدارتی انتخاب کے لئے رکھے گئے بیلٹ بکس سے ٨ سادہ پرچیوں کی بر آمدگی نے سیاسی جمہوری پارلیمانی حلقوں کو چونکا دیا (0)
  • صدارتی انتخابات: مسلم لیگ ق کے ٥٨ ووٹ اپنے ہی امیدوار کی مخالفت میں پڑے (0)
  • صدارتی انتخاب کا نتیجہ آنے پرپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے اراکین کی شدید نعرے بازی (0)
  • آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے (1)
  • پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی برتری رہی (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو