الیکشن کمیشن میںمجموعی طور پر 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے
اسلام آباد۔ آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ‘ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی طرف سے سعید الزمان صدیقی اور مسلم لیگ ( ق ) کے امیدوار مشاہد حسین سید کے کاغذات نامزدگی منگل کو یہاں چیف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ۔ مجموعی طور پر 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان میں مخدوم امین فہیم ‘ اسفندر یار ولی ‘ ڈاکٹر فاروق ستار ‘ رحمت اللہ کاکڑ ‘ شاہد حسن بگٹی ‘ سردار ثناء اللہ زہری اور شہباز بھٹی شامل ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے کورنگ امیدوار کے لئے مس فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدارتی امیدوار ریٹائرڈ جسٹس سعید الزمان صدیقی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماؤں چوہدری نثار ‘ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے اپنے صدارتی امیدوارکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ مسلم لیگ ( ق ) نے مشاہد حسین سیدکے بطور صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے ۔ چوہدری برادران نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, ماہ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Aug 31, 2008 at 10:41 pm
[...] صدارتی انتخابات ‘ کاغذات نامزدگی جمع [...]
Leave a Comment