اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے مشاہد حسین سید، آصف علی زرداری اورجسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے کاغذات کا نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ جمعرات کے روز جب تینوں امیدوار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو کسی جماعت کے امید وار نے بھی کسی دوسری جماعت کے امید وار پر اعتراض نہیں کیا۔ بہت سے ایسے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کہ جن کا نہ تو کوئی تجویز کنندہ اور نہ ہی تائید کنندہ تھا۔ ان تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ۔ 30اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی اور 6ستمبر کو انتخاب ہو گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نون اور قاف لیگ کے درمیان رابطے موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کا قاف لیگ سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو سعید الزمان صدیقی کے حق میں دستبردار کرے تاکہ تمام رنجش دور ہو جائیں ۔ وزیر اطلاعات شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ آصف علی زرداری کو 500 کے قریب ووٹ حاصل ہوں گے اور دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی کوشش ہے کہ نون لیگ سے رابطے بحال رہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ دونوں مسلم لیگوں کے درمیان رابطے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاف لیگ صدارتی انتخاب میں مقابلے کے لیے موجود رہے گی اور ان کی جماعت کل سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دے گی
الیکشن کمیشن کے آصف علی زرداری ، مشاہدحسین اور سعید الزمان صدیقی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے
August 28th, 2008 · 1 Comment; 3 months ago
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | Pakistan presidential election, Pakistan presidential election 2008

































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, ماہ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Aug 31, 2008 at 10:41 pm
[...] صدارتی الیکشن ، کاغذات نامزدگی منظور کر لیے [...]
Leave a Comment