Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

صدارتی مہم تیز ، آئندہ ٢٤ گھنٹے انتہائی اہم ، اس دوران اہم تبدیلیاں متوقع

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے اعتماد میں لینے کی کوشش

چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر گفتگو، شہباز شریف، احسن اقبال، چوہدری نثار علی خان،میر ظفراللہ خان جمالی سے ملاقات

یوسف رضا گیلانی نے چوہدری شجاعت سے آصف علی زرداری کی حمایت کرنے کی درخواست کر دی

چوہدری شجاعت نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ مانگ لی۔ ۔ ۔ ذرائع

چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو واضح کر دیا ہے اب کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی تاہم مشروط طور پر دوبارہ اتحاد میں آ سکتے ہیں

آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اس دوران اہم تبدیلیاں متوقع ہیں

پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب سے پہلے تمام معزول ججز بحال کر دیتی ہے تو صدارتی انتخاب میں ن لیگ آصف زر داری کی حمایت سمیت واپس اتحاد میں آ سکتی ہے

چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی صدارتی مہم تیز کر دی ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کو اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں اور انھیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال ،چو ہدری نثار علی خان اور میر ظفراللہ خان جمالی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ٹیلیفون پرگفتگو کرکے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کی درخواست کی ہے جس کو مسلم لیگ ق نے منظور کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔مسلم لیگ ق کی خواہش ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت ہو جبکہ وہ مرکز میں پی پی کی حمایت کرے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ق نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی خواہش کااظہار کیاہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پاگیا تو مشاہد حسین پی پی کے حق میں دستبردا ر ہوجائیں گے۔تاہم مسلم لیگ ق کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین سے درخواست تو کی کہ مسلم لیگ ق اپنے صدارتی امید وار مشاہد حسین سید کو آصف علی زر داری کی حمایت میں دستبردار کر ے تاہم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مشاہد حسین سید کی نامزدگی پارٹی کا فیصلہ ہے اور ان کی دستبرداری بھی پارٹی کی مرضی سے ممکن ہے تاہم وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان وزیر اعظم کے چوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کرنے کی تردید کی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے تو یہاں ان کے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور احسن اقبال کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی تاہم بعد میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار احمد نے وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جن امور پر بات ہوئی ان میں ججز کی بحالی کا معاملہ سرفہرست رہاچوہدری نثار نے سندھ ہائی کورٹ کے 8 معزول ججز کی دوبارہ تعیناتی پر اپنے پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔چوہدری نثار علی خان نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد ایک نجی ٹی وی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اپوزیشن بنچوں میں بیٹھنے کیلئے نشستیں الاٹ کرنے کا کہا ہے جبکہ ان پر واضح کردیاہے کہ اب کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی۔انہوںنے کہا کہ ملاقات میں باجوڑ میں جاری آپریشن بند کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اس دوران اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اگر پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب سے پہلے تمام معزول ججز بحال کر دیتی ہے تو صدارتی انتخاب میں ن لیگ آصف زر داری کی حمایت کرے گی انہوں نے بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب سے پہلے 17ترمیم ختم کر تی ہے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ 5اور 7 اگست کو ہو نے والے معاہدوں کی روشنی میں تمام ججوں کو بحال کر دیتی ہے تو پھر دوبارہ پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے اور صدارتی انتخاب میں آصف علی زر داری کی حمایت کا مسلم لیگ ن کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانینے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے بھی ملاقات کی ملاقات میں قومی ہاکی ٹیم کے امور کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا میر ظفر اللہ خان جمالی نے وزیر اعظم کوالالمپک میں پاکستان ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا وزیر اعظم نے میر ظفر اللہ خان جمالی سے صدارتی انتخاب میں آصف علی زر داری کی حمایت کے لئے بھی کہا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پشاورہائیکورٹ میں صدارتی انتخابات اور بیلٹ پیپر دکھانے کا اقدام چیلنج (0)
  • چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) محمد فاروق نے صدارتی انتخاب کاسرکاری سطح پر نتائج کا اعلان کردیا (0)
  • جماعت اسلامی دیر کے معروف خاندان سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن حیات خان نے زرداری کو ووٹ دیا (0)
  • قومی اسمبلی کے ہال میں صدارتی انتخاب کے لئے رکھے گئے بیلٹ بکس سے ٨ سادہ پرچیوں کی بر آمدگی نے سیاسی جمہوری پارلیمانی حلقوں کو چونکا دیا (0)
  • صدارتی انتخابات: مسلم لیگ ق کے ٥٨ ووٹ اپنے ہی امیدوار کی مخالفت میں پڑے (0)
  • صدارتی انتخاب کا نتیجہ آنے پرپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے اراکین کی شدید نعرے بازی (0)
  • آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے (1)
  • پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی برتری رہی (0)
  • مسلم لیگ (فنکشنل ) کے اراکین نے آخری وقت میں ووٹ ڈالے (0)
  • چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق کو دوسرا صدارتی انتخاب کروانے کا اعزاز حاصل ہو گیا (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو